جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

ڈیل کی خبریں آرہی ہیں نواز شریف این آر او لیں گے یا نہیں ؟ جاوید ہاشمی نے قصہ ہی ختم کر دیا

datetime 4  ستمبر‬‮  2019 |

ملتان(آن لائن) مسلم لیگ نواز کے رہنما جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ خبریں آ رہی ہیں کہ ڈیل ہورہی ہے تاہم پارٹی قائد نواز شریف کا واضح مؤقف ہے کہ این آر او نہیں لیں گے۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم وزیراعظم عمران خان کے پاس نہیں جائیں گے اور یہ بات طے ہے جاوید ہاشمی نے کہا کہ این آر او دینے کی عمران خان کے پاس کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نواز کے ساتھ ظلم ہورہا ہے، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پر کب سے تحقیقات ہورہی ہیں مگر چارج نہیں لگا سکے۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناءللہ کے کیس کا فیصلہ آنے لگا تو جج کو واٹس ایپ پر پیغام آگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب خوب احتساب کرے مگر اپنے اختیارات سے تجاوز نہ کرے۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ پارٹی کی نائب صدر مریم نواز کے کیس میں قانون میں کہیں نہیں ہے کہ شیئر ٹرانسفر نہیں کر سکتے، نیب یہ تو دیکھے کہ قانون لگتا کون سا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ہم پر سات سال میں چھ ہزار کے قرضوں کا الزام عائد کرتے ہیں تاہم ان کی حکومت نے ایک سال میں 10 ہزار ارب کے قرضے لیے ہیں۔ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے خلاف کیسز فقط کاغذی کاروائیاں ہیں، فیصلے سب لکھے پڑے ہیں ججز صرف فیصلے سناتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیب ہی مقدمے مجرم اور ملزم بناتی ہے، یہ بنی ہی سیاسی پارٹیاں توڑنے کے لیے ہے۔جاوید ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز جیل میں ہیں، جب لیڈر قربانیاں دے دیں تو پارٹیاں ٹوٹتی نہیں ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…