جمعرات‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2025 

آر ایس ایس دنیا کی خطرناک ترین دہشت گرد جماعت قرار

datetime 4  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو (آن لائن)پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ دنیا کو دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے ‘بھارتی پشت پنائی سے آر ایس ایس دنیا کی خطرناک ترین دہشت گرد جماعت کے طور پر ابھری ‘عالمی قیادت دہشت گردی کے خطرات سے غافل ہے‘کشمیریوں کا قتل عام ہو رہا ہے ‘دنیا مظالم پر خاموش ہے‘کشمیر ایک بڑے ٹارچر سیل میں تبدیل ہو چکا ہے ‘

حاملہ خواتین، بچے و بیمار علاج کی سہولتوں سے محروم ہیں ‘اقوام متحدہ فوری طور پر وادی میں اپنے امن دستے بھیجے ۔تفصیلات کے مطابق دھشتگردی کے خاتمے کیلئے اقدامات پر بلاروس میں اقوام متحدہ کے زیراہتمام کانفرنس منعقد ہوئی ،بدھ کو سینیٹر رحمان ملک نے انٹر پارلیمنٹری یونین کے پارلیمنٹرینز سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دھشتگردی کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا کو اس وقت درپیش مسائل میں سے سب سے بڑا مسئلہ دھشتگردی کا ہے،بدقسمتی سے عالمی قیادت دھشتگردی کی بڑھتی ہوئی خطرات سے غافل ہے،دھشتگردی کے حاتمے کیلئے عالمی قائدین اپنا اپنا اہم کردار ادا کرنے سے قاصر ہیں،9/11 کے حملوں کے بعد دنیا دھشتگردی کی ایک نئے خطرناک دور میں دھکیلی جا چکی ہے،آر ایس ایس اسوقت دنیا کا سب سے بڑا خطرناک دھشتگرد تنظیم کے طور پر ابھر رہا ہے، ،آر ایس ایس کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی پشت پناہی حاصل ہے، آر ایس ایس بھارتی افواج کے ساتھ ملکر کشمیریوں کے قتل عام کر رہی ہے، کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے بھارت نے اقوام متحدہ کے سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی، دنیا بھارتی ریاستی دھشتگردی اور مودی مظالم پر خاموش تماشائی بنا ہوا ہے، ایک ماہ مسلسل کرفیو کیوجہ سے مقبوضہ کشمیر میں ادویات و اشیائے خورد و نوش کی شدید قلت ہے، کرفیو کیوجہ سے مقبوضہ کشمیر دنیا کا سب بڑا جیل و ٹارچ سیل بن چکا ہے، کرفیو کیوجہ سے مقبوضہ کشمیر میں حاملہ خواتین، بچے و بیمار علاج کی سہولت نہ ہونے کیوجہ سے مر رہے ہیں، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ کے مطابق 1989 سے 2018 تک 94,644 کشمیری قتل کئے گئے، بھارتی افواج نے 11,042 عورتوں کی گینگ ریپ اور ہزاروں جوانوں کو بینائی سے محروم کیا گیا، اقوام متحدہ فوری طور پر مقبوضہ کشمیر میں اپنی امن مشن و امن افواج بھیج دے، دھشتگردی کے مکمل حاتمے کے لئے سب ممالک کو بیٹھ کر کامن اسٹریٹجی بنانی ہوگی،ہم سب کا دشمن ایک جوکہ ‘‘دھشتگرد’’ ہے حاتمے کیلئے اسٹریٹجی بھی ایک ہونا چائیے،وقت ہے کہ عالمی قوتیں، اقوام متحدہ اور سارے سربراہان ممالک بیٹھ کر دھشتگردی کیخلاف اسٹریٹجی تیار کرے،دھشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں سب سے زیادہ ہیں،دنیا کو پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھنا پڑیگا اور اسکے کردار کو سراہنا،مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر دنیا میں امن کی کوششیں رائیگاں ہوگی۔

موضوعات:



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…