لاہور( آن لائن)خواجہ برادران کیخلاف پیراگون کیس میں کمرہ عدالت میں سیلفیاں بنانے پر موبائل فون ضبط کرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں خواجہ برادران کیخلاف پیراگون سکینڈل کی سماعت ہوئی ،احتساب عدالت کے
جج جوادالحسن نے کیس کی سماعت کی،لیگی کارکن کے کمرہ عدالت میں سیلفیاں بنانے پر فاضل جج نے سخت برہمی کا اظہار کیا ،عدالت نے موبائل ضبط کرنے اورتصاویرڈیلیٹ کرنے کا حکم دیدیا،فاضل جج نے کہا کہ یہ عدالت ہے یہاں سیلفی لینے کی اجازت کس نے دی۔