اسلام آباد (اے پی پی)آصف زرداری جیل میں اے سی کے لیے بے تاب، وکیل نے بھاگ دوڑ شروع کردی۔ احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج راجا جواد عباس حسن نے سماعت کی۔ سابق صدر کے وکیل لطیف کھوسہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کو 1999ء میں بھی سہولیات دی گئی تھیں،وہ اس وقت سینیٹر تھے اور سہولیات فراہم کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم میں اے سی کا واضح نہیں لکھا گیا
لیکن اے سی ممنوع بھی نہیں ہے،اب سابق صدر ہیں اور عدالت کے حکم پر بھی بیٹر کلاس فراہم نہیں کی جا رہی ، آصف علی زرداری عارضہ قلب میں مبتلا ہیں، مسائل بڑھ سکتے ہیں،ایک اٹینڈنٹ بھی رکھنا چاہتے ہیں، اسے پتا ہے کہ کون سی دوائی کس وقت دینی ہے ۔ نیب پراسیکیوٹر عثمان مرزا نے کہا کہ اٹینڈنٹ موجود ہیں ، اے سی والی سہولت عدالتی حکم میں نہیں ہے۔ نمائندہ جیل ایس پی عدیل نے عدالت کو بتایا کہ اے سی کے لیے ہوم سیکرٹری سے رابطے میں ہیں۔