اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں تین سالہ توسیع کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست واپس لے لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق درخواست کی سماعت چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ وقار احمد سیٹھ اور جسٹس محمد نعیم نے کی۔
چیف جسٹس نے درخواست واپس لینے کی استدعا پر وکیل سے استفسار کیا کہ کیا ہوا، ڈر گئے ؟خیال رہے کہ وکیل میاں عزیز الدین کاکا خیل نے آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع کو چیلنج کیا تھا۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع عمران خان نے غیر قانونی اور غیر آئینی طور پر کی ہے۔