کراچی(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے لیاری سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی پارٹی قیادت کی جانب سے نظر انداز کیے جانے پر پھٹ پڑے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شکور شاد نے شکوہ کیا کہ انہیں نظر انداز کیا جارہا ہے، سندھ انفرا اسٹرکچر ڈیولیپمنٹ کمیٹی
کا رکن ہونے کے باوجود اجلاس میں انہیں نہیں بلایا گیا جس سے ان کی توہین ہوئی۔شکور شاد کا کہنا تھا کہ اجلاس میں گورنر سندھ، وفاقی وزیر خسرو بختیار سمیت دیگر نے شرکت کی لہٰذا کمیٹی میں نہ بلانے پر کمیٹی سے مستعفی ہورہا ہوں۔