اتوار‬‮ ، 12 اپریل‬‮ 2026 

مسئلہ کشمیرپر عالمی برادری کی خاموشی،کوئی مستقل دوست یا دشمن نہیں ہوتا، صرف مفادات دائمی ہوتے ہیں،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  کی کھری کھری باتیں،بہت کچھ کہہ ڈالا

datetime 3  ستمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے دنیا میں اب کوئی بھی کسی کا مستقل دوست یا دشمن نہیں ہوتا،اب صرف مفادات ہی دائمی ہوتے ہیں،کشمیر پر عالمی برادری کی خاموشی سے صورتحال مزید گھمبیر ہوگی،مسئلہ کشمیر صرف بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے،پاکستان امن کا خواہاں ہے،خطے میں امن و استحکام کے لیے کوششیں جاری رکھے گا،بھارت عالمی توجہ کشمیر سے ہٹانے کے لیے ایک مرتبہ پھر کوئی جھوٹا آپریشن کرواسکتا ہے،

بھارت کے غیر قانونی محاصرے پر اگر عالمی برادری خاموش رہی تو صورتحال مزید گھمبیر ہوسکتی ہے۔پلڈاٹ کے زیر اہتمام خارجہ پالیسی سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے حال ہی میں پاکستان کی خارجہ پالیسی اور دنیا کے دیگر ممالک سے رابطوں کا تذکرہ کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی خارجہ پالیسی درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔انہوں نے  کہا کہ خارجہ پالیسی کا جیو اسٹریٹجک ماحول سے بڑا تعلق ہوتا ہے اور اس میں قومی مفادات کا خیال رکھا جاتا ہے، تاہم پاکستانی خارجہ پالیسی کو قومی مفادات کے تناظر میں ہی ترتیب دیا گیا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی مستقل دوست یا دشمن نہیں ہوتا، یہاں صرف مفادات ہی دائمی ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی بہترین خارجہ پالیسی کی وجہ سے ہی دنیا میں ہونے والی تنہائی سے باہر نکل آیا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ اس وقت خطے کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے جبکہ پاکستان کو بھی اپنے مشرق اور مغربی ہمسائیوں کی طرف سے چیلنجز کا سامنا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے اور وہ خطے میں امن و استحکام کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا تذکرہ کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیر کو مکمل طو رپر لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے، وہاں کے لوگوں کا بیرونی دنیا سے رابطہ مکمل طور پر منقطع کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے غیر قانونی اقدامات کرکے کشمیری عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

وزیر خارجہ نے ایک مرتبہ پھر زور دیا کہ مسئلہ کشمیر صرف بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے وادی میں مستقل لا ڈاؤن کی وجہ سے دنیا بھی اس پر تشویش کا اظہار کر رہی ہے۔شاہ محمود قریشی نے ایک مرتبہ پھر اپنے خدشات کو دہراتے ہوئے کہا کہ بھارت عالمی توجہ کشمیر سے ہٹانے کے لیے ایک مرتبہ پھر کوئی جھوٹا آپریشن کرواسکتا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی محاصرے پر اگر عالمی برادری خاموش رہی تو صورتحال مزید گھمبیر ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام پر کہا کہ بھارت نے 5 اگست کو کشمیر میں یکطرفہ غیر قانونی اقدامات سے خطے کے امن کو داؤ پر لگا دیا جبکہ وہاں فوج کی نفری بھی بڑھا دی گئی ہے اور پوری وادی کو ایک جیل میں تبدیل کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر عالمی سطح پر متنازع علاقہ ہے تاہم بھارت یکطرفہ اقدام کر کے لوگوں سے حق خود ارادیت نہیں چھین سکتا۔افغانستان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کابل میں افغان اسٹیک ہولڈرز کے مابین اہم مذاکرات چل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اقتدار میں آنے کے بعد ان مذاکرات کاآغاز ہوا جو اب اپنے آخری مراحل میں ہیں۔انہوں نے کہاکہ امید ہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کابل معاہدے کا حتمی ڈرافٹ شیئر کر رہے ہیں، تاہم امید ہے کہ وہ پاکستان بھی آئیں گے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایک سال قبل حکومت کی توجہ مغربی سرحد پر ہی تھی تاہم بھارتی دراندازی کے بعد پاکستان نے اپنی توجہ مشرقی سرحد پر بھی رکھی ہوئی ہے۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ اس کا ہماری معیشت پر گہرا اثر ہے۔انہوں نے بتایا کہ بھارت پاکستان کو متاثر کرنے کے لیے یہاں بھی اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس مسئلے پر انہوں ترک وزیر خارجہ سے تفصیلی بات چیت کی ہے جبکہ مزید ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی بات چیت کی جائے گی۔پلڈاٹ سے متعلق انہوں نے کہا کہ اہم پالیسی ایشوز پر پلڈاٹ بڑی اچھی رپورٹس تیار کر رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…