اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان نے بھارت کے ساتھ دوطرفہ بات چیت سے انکارکردیا،بھارت کیلئے فضائی حدود بند کرنے سے متعلق دوٹوک اعلان

datetime 3  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کیلئے فضائی حدود بند کر نے کا فیصلہ نہیں کیا تاہم آپشن موجود ہے،ائیر سپیس بند کرنے کا فیصلہ اپنی مرضی اور مناسب وقت پر کرینگے۔ بدھ کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کلبھوشن یادیو کو عالمی عدالت انصاف کے حکم پر قونصلر رسائی دی۔ انہوں نے کہاکہ بنگلہ دیش نے مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو کو ناقابل قبول قرار دیدیا۔ انہوں نے کہاکہ بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ سے بات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کیلئے ایئر سپیس بند کرنے کا فیصلہ تاحال نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کیلئے ائیر سپیس بند کرنے کا آپشن موجود ہے۔ انہوں نے کہاکہ ائیر سپیس بند کرنے کا فیصلہ اپنی مرضی اور مناسب وقت پر کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے آسام میں نسل کشی کا آغاز کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایرانی وزیر خارجہ سے بات ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت سے ان حالات میں دو طرفہ بات چیت نہیں ہوسکتی،بھارت کو مسلسل عالمی فورمز پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر عالمی انسانی حقوق کونسل میں جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ختم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بدھ کو سعودی عرب یو اے ای کے وزرائے خارجہ آرہے ہیں۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…