اتوار‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2024 

حکومت کا عوام کو بڑا جھٹکا، ہسپتالوں کے ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل سٹاف کا سرکاری ملازمت کا درجہ ختم، نجکاری آرڈیننس جاری، مفت علاج بھی بند ہونے کا امکان

datetime 3  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبے بھر کے ٹیچنگ ہسپتالوں کی نجکاری کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جس کے بعد صوبے بھر کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکس کی بطور سرکاری ملازمت کا درجہ ختم ہو گیا ہے جبکہ تمام ٹیچنگ ہسپتالوں کے انتظامی اختیارات ان ہسپتالوں کے بورڈ آف گورنرز کو سونپ دئیے ہیں۔

صوبے بھر کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کی سرکاری حیثیت گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی منظوری کے بعد ایک آرڈنینس کے ذریعے ختم کی گئی ہے جبکہ دوسری طرف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے گرینڈ ہیلتھ الائنس نے آج بروز بدھ صوبے بھر میں ہڑتال کی کال دیتے ہوئے 6 ستمبر کو گرینڈ ہیلتھ الائنس کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ حکومتی اقدام پر وائی ڈی اے راہنما ڈاکٹر عامر کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے اس حوالے سے بل کی منظوری میں ناکامی کے بعد ایم پی آئی ایکٹ کو نافذ کرنے کے لئے آرڈیننس کا سہارا لیا ہے۔ ایم پی آئی ایکٹ جو عوام دشمن ہے کی وجہ سے مریضوں کو سخت نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔ سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں طبی سہولتیں مہنگی ہو جائیں گی۔ لہٰذا وہ اس ایکٹ کو کسی سطح پر بھی منظور نہیں ہونے دیں گے۔ دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب کے ٹیچنگ ہسپتالوں کی نجکاری کیخلاف آرڈیننس کے اجراء کو چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے رات گئے ڈاکٹروں،نرسوں اوردیگر عملے سمیت مریضوں کے حق پر شب خون مارا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ منتخب لوگ چوروں ڈاکوں کی طرح عوام کے حقوق پر ڈاکہ نہیں مارتے،مہنگائی،بیروزگاری اور غربت کے بعد حکومت نے عوام سے مفت علاج معالجے کی سہولت بھی چھین لی ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ٹیچنگ ہسپتالوں میں پرنسپل اور ایم ایس کا عہد ہ ختم کرنے کا مقصد ہسپتالوں کو بھی سیاسی اکھاڑہ بنانا ہے،

پنجاب کے ہسپتالوں میں فری علاج معالجہ کا اختیار بورڈآف گورنرکو دینے کا مطلب وزراء،مشیروں اورخواریوں کے ہی مفت علاج ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی ذمہ داریوں سے راہ فرار تلاش کررہی ہے۔مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں ینگ ڈاکٹرز اور نرسیں ہماری حکومت کے اچھے فیصلوں کیخلاف بھی سڑکوں پر ہوتے تھے۔ینگ ڈاکٹرز اور نرسوں نے بھی تبدیلی سرکاری کی اصلیت دیکھ لی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)ٹیچنگ ہسپتالوں کی نجکاری کا آڈریننس چیلنج کرے گی،رات کے اندھیرے میں بننے والی حکومت چھپ چھپ کر عوام کے حقوق پر ڈاکے مار رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



کوفتوں کی پلیٹ


اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…