منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

کراچی کی رینکنگ مزید بہتر،دنیا کے محفوظ ترین60شہروں میں کس نمبرپرآگیا؟سرفہرست شہر کون سے ہیں؟حیرت انگیز انکشافات

datetime 3  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور معاشی حب کراچی2درجے ترقی کرکے دنیا کے محفوظ ترین60شہروں میں 57 واں نمبرپرآگیاہے۔دنیا کے محفوظ ترین شہروں کی جاری کردہ حالیہ رپورٹ میں کراچی کو 57واں نمبر ملا ہے جبکہ جاپان کا شہر ٹوکیو مسلسل تیسرے سال بھی پہلے نمبر پر ہے۔اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی جانب سے دنیا کے محفوظ ترین شہروں کی جاری کردہ 2019 کی رپورٹ کے مطابق

پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور معاشی حب کراچی کو دنیا کے محفوظ ترین 60 شہروں میں 57 واں نمبر پر ڈالا گیا ہے۔2017  کی رپورٹ میں کراچی اس فہرست میں 60 ویں نمبر پر تھا، پچھلے 2 برسوں میں کراچی کی امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے مگر کراچی صحت کے وسائل میں کمی، ٹارگٹ کلنگ، رہزنی کی وارداتوں اور دیگر صاف ستھرائی میں کمی کے باعث 100 میں سے 39 پوائنٹ پا کر 2 درجہ بہتر ہوا ہے اور 57 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔اس رپورٹ کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو مسلسل تیسرے سال بھی دنیا کا محفوظ ترین شہر قرار پایا ہے۔ہر 2 سال بعد شائع کی جانے والی اس رپورٹ میں دنیا کے بڑے شہروں کی جرائم کی شرح اور قدرتی سانحات سے ہونے والی اموات سمیت تقریبا 50 مختلف عوامل کی بنیاد پر درجہ بندی کی جاتی ہے۔واضح رہے کہ ٹوکیو کو سانحات سے بچاؤکی منصوبہ بندی،صحت، تشدد کی روک تھام، جرائم اور وائرس سے متاثرہ کمپیوٹروں کی کم تعداد کی وجہ سے دنیا کے محفوظ ترین شہروں کی فہر ست میں پہلا نمبر ملا ہے۔فہر ست کے مطابق دوسرے نمبر پر سنگاپور ہے تیسرے نمبر پر بھی جاپان کا ہی شہر اوساکا ہے۔چوتھے نمبرپر نیدرلینڈز کا شہر ایمسٹرڈیم،پانچویں پر آسٹریلیا کا شہر سڈنی جبکہ چھٹے نمبر پر ملک کینیڈا کا شہر ٹورونٹو ہے۔ساتوے نمبر پرامریکی شہر واشنگٹن ڈی سی جبکہ آٹویں نمبر پر ڈنمارک کا شہر کوپن ہیگن ہے۔رپورٹ کے مطابق دنیا کا نواں محفوظ ترین شہر جنوبی کوریا کا سیؤل ہیجبکہ 10 ویں نمبر پر آسٹریلیا کا شہر میلبورن ہے۔رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر نیو دہلی 53 ویں نمبر پر ہے۔اس فہرست میں سب سے آخری نمبر یعنی 60 ویں نمبر پر دنیا کا محفوظ ترین نائیجیریا کا شہر شہر لاگوس ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…