لندن(آئی این پی)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں روزانہ5 ارب کا قرض لیا جارہا تھا ،معاشی ترقی شاندار تھی جبکہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں بیس ارب روپے روزانہ قرضہ لیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک ارب روپے کا قرض لینا اور ایک ارب روپے کے پرانے قرضے ادا کرنے سے صرف قرضوں کے بوجھ میں اضافہ ہوتا ہے جس کے معیشت پر برے اثرات مرتب
ہوتے ہیں ۔ موجودہ حکومت نے قومی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے،اسحاق ڈار نے ایک بیان میں کہا کہ پی ایم ایل(ن)کے دور حکومت میں ملکی معیشت اور جی ڈی پی تقریباً7فیصد تک پہنچ چکا تھا،موجوہ حکومت نے مہنگائی اور بدانتظامی کے باعث عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال قبل پاکستان پر قرضوں کا حجم 24212ارب تک جو اب بڑھ ایک سال کے دوران 31784ارب تک پہنچ چکا ہے۔