بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

دنیا کے محفوظ ترین شہروں کی فہرست جاری پاکستان کا کونسا شہر فہرست میں شامل ؟ جانئے

datetime 3  ستمبر‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی) پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور معاشی حب کراچی2درجے ترقی کرکے دنیا کے محفوظ ترین60شہروں میں57 واں نمبرپرآگیاہے۔دنیا کے محفوظ ترین شہروں کی جاری کردہ حالیہ رپورٹ میں کراچی کو 57واں نمبر ملا ہے جبکہ جاپان کا شہر ٹوکیو مسلسل تیسرے سال بھی پہلے نمبر پر ہے۔اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی جانب سے دنیا کے محفوظ ترین شہروں کی جاری کردہ 2019 کی رپورٹ کے مطابق

پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور معاشی حب کراچی کو دنیا کے محفوظ ترین 60 شہروں میں 57 واں نمبر پر ڈالا گیا ہے۔2017 کی رپورٹ میں کراچی اس فہرست میں 60 ویں نمبر پر تھا، پچھلے 2 برسوں میں کراچی کی امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے مگر کراچی صحت کے وسائل میں کمی، ٹارگٹ کلنگ، رہزنی کی وارداتوں اور دیگر صاف ستھرائی میں کمی کے باعث 100 میں سے 39 پوائنٹ پا کر 2 درجہ بہتر ہوا ہے اور 57 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔اس رپورٹ کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو مسلسل تیسرے سال بھی دنیا کا محفوظ ترین شہر قرار پایا ہے۔ہر 2 سال بعد شائع کی جانے والی اس رپورٹ میں دنیا کے بڑے شہروں کی جرائم کی شرح اور قدرتی سانحات سے ہونے والی اموات سمیت تقریبا 50 مختلف عوامل کی بنیاد پر درجہ بندی کی جاتی ہے۔واضح رہے کہ ٹوکیو کو سانحات سے بچائوکی منصوبہ بندی ،صحت، تشدد کی روک تھام ، جرائم اور وائرس سے متاثرہ کمپیوٹروں کی کم تعداد کی وجہ سے دنیا کے محفوظ ترین شہروں کی فہر ست میں پہلا نمبر ملا ہے۔فہر ست کے مطابق دوسرے نمبر پر سنگاپور ہے تیسرے نمبر پر بھی جاپان کا ہی شہر اوساکا ہے۔چوتھے نمبرپر نیدرلینڈز کا شہر ایمسٹرڈیم،پانچویں پر آسٹریلیا کا شہر سڈنی جبکہ چھٹے نمبر پر ملک کینیڈا کا شہر ٹورونٹو ہے۔ساتوے نمبر پرامریکی شہر واشنگٹن ڈی سی جبکہ آٹویں نمبر پر ڈنمارک کا شہر کوپن ہیگن ہے۔رپورٹ کے مطابق دنیا کا نواں محفوظ ترین شہر جنوبی کوریا کا سیئول ہیجبکہ 10 ویں نمبر پر آسٹریلیا کا شہر میلبورن ہے ۔رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر نیو دہلی 53 ویں نمبر پر ہے۔اس فہرست میں سب سے آخری نمبر یعنی 60 ویں نمبر پر دنیا کا محفوظ ترین نائیجیریا کا شہر شہر لاگوس ہے۔



کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…