منگل‬‮ ، 10 فروری‬‮ 2026 

کرپشن کا سب سے بڑا سکینڈل؟عمران خان نے اپنے کس مشیر کے خاندان کی کمپنی کو اربوں روپے معاف کئے؟پیپلزپارٹی نام سامنے لے آئی،سنگین الزاما ت عائد

datetime 2  ستمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (آن لائن)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے مالی سہولت کاروں کے ذمے 300 ارب روپے معاف کرنے کے عمل کو ملکی تاریخ میں کرپشن کا سب سے بڑا اسکینڈل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جی آئی ڈی سی کے 300 ارب روپے صنعتکاروں کو معاف کرنے پر نیب ریفرنس دائر کرے۔ اپنے ایک بیان میں سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ یہ عوام کے پیسے تھے جو قومی خزانے کو منتقل ہونے

تھے وہ کیسے معاف کئے جا سکتے ہیں؟ یہ عمل ملکی تاریخ میں کرپشن کا بڑا اسکینڈل ہے۔ عمران خان نے اپنے مشیروں کی کمپنیوں کو قوم کے اربوں روپے بخشیش کے طور پر معاف کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رزاق داؤد کے خاندان کی کمپنی کو اربوں روپے معاف کرنا مفادات کے ٹکراؤ کی بدترین مثال ہے۔ سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ ملک میں کوئی آئین ہے نہ قانون۔ لوٹ مار کا راج چل رہا ہے۔ پشاور میں تو مالم جبہ اور مذکورہ اسکینڈل پر نیب کا حرکت میں نہ آنا سلیکٹڈ احتساب نہیں ہے تو اور کیا ہے؟



کالم



بسنت کے معاملے میں


یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…