اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

کلبھوشن یادیو سے ملاقات کے بعد بھارت نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان پر مضحکہ خیزالزامات عائد کر دیئے

datetime 2  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) بھارت نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان پر الزامات عائد کر دیے۔بھارتی دفتر خارجہ نے پاکستان پر الزامات عائد کیے ہیں کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو شدید دباؤ کے باعث پاکستانی الزامات تسلیم کر رہا ہے جبکہ ناظم الامور کی رپورٹ کے بعد عالمی عدالت انصاف کے فیصلہ پر عمل درآمدسے متعلق بتائیں گے۔ترجمان بھارتی دفتر خارجہ نے دہشت گرد کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے مطابق بھارتی

ڈپٹی کمشنر نے کلبھوشن یادیو سے ملاقات کی ہے۔بھارتی ڈپٹی کمشنر کی کلبھوشن یادیو سے ملاقات پر ترجمان بھارتی دفتر خارجہ نے کہا کہ ڈپٹی ہائی کمشنر کی کلبھوشن یادیو سے ملاقات کے رپورٹ کا انتظار ہے، رپورٹ ملنے کے بعد جائزہ لیں گے کہ عالمی عدالت انصاف کے احکامات پر عمل ہوا ہے یا نہیں۔بھارتی حکام نے مزید کہا کہ قونصلر رسائی اور دیگر پیش رفت سے متعلق کلبھوشن یادیو کی اہلیہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے اور کلھبوشن یادیو کو انصاف کی فراہمی اور ان کی بحفاظت وطن واپسی کے لیے کوشاں ہیں۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…