اتوار‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2024 

حکومت نے میکڈونلڈ کے کیشیئر اور کینڈین شہریت کے حامل شخص کو اہم قومی ادارے کاسربراہ بنا دیا،حیرت انگیز انکشافات

datetime 2  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) انٹرسٹیٹ گیس سروسز کے مینجنگ ڈائریکٹر مبین صولت کے حوالے سے مزید ہولناک انکشافات ہوئے ہیں‘ وفاقی حکومت کااہم ادارہ کا سربراہ بننے سے قبل مبین صولت سعودی عرب میں میکڈونلڈ میں اکاؤنٹنٹ کی ملازمت کرتے تھے اور کئی سال تک سعودی عرب میں میکڈونلڈ سے منسلک رہے ہیں‘ سعودی عرب سے واپس پاکستان آنے کے بعد وہ نجی کمپنی ٹیکنو انجینئرنگ‘ اٹک آئل لمیٹڈ میں بھی اکاؤنٹنٹ کی نوکری کرتے رہے ہیں اس کے بعد

وہ آئیسکو (اسلام آباد الیکٹرک سٹی سپلائی کمپنی)میں بھی اکاؤنٹنٹ کے طور پر کام کرتے رہے ہیں تاہم زرداری دور حکومت میں اس وقت کے مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم کو اپنے شیشہ میں اتارنے کے بعد وہ وزارت پٹرولیم کی سب سے بڑی اہم کمپنی (آئی ایس جی ایس) کے سربراہ 2011ء میں بننے میں کامیاب ہو گئے تھے اور اب مسلسل 9 سالوں سے اسی کمپنی کے سربراہ بنے ہوئے ہیں۔ مبین صولت کے دور میں اس کمپنی میں اربوں روپے کی کرپشن ہوئی ہے جس کیخلاف نیب حکام اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات کرنیمیں مصروف ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ مبین صولت دوہری شہریت کے حامل شخص ہیں اور کینیڈا کی شہریت رکھتے ہیں اور کینیڈا میں اپنے بھاری اثاثے بھی بنا رکھے ہیں جبکہ دبئی سے خفیہ طور پر کینیڈا کا دورہ بھی سرکاری خرچ پر کرتے رہے ہیں۔ مبین صولت ڈاکٹر عاصم کے ساتھ مل کر 460 ارب روپے کی کرپشن کے مرتکب ہوئے تھے تاہم جب نیب نے تحقیقات شروع کیں تو وہ ڈاکٹر عاصم کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے۔ نواز شریف دور حکومت میں مبین صولت پر الزام تھ کہ انہوں نے شاہد خاقان عباسی کے ساتھ مل کر اربوں روپے کی کرپشن کی ہے تاہم جب نیب نے تحقیقات شروع کیں تو وہ شاہد خاقان عباسی کیخلاف بھی وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں اور چار صفحات پرم شتمل اپنا بیان نیب میں ریکارڈ کرا چکے ہیں اور کرپشن کا اقرار بھی کر چکے ہیں۔ انٹرسٹیٹ گیس سروسز بیرونی ممالک سے گیس درآمد کرنے کے منصوبوں کی تکمیل کی ذمہ دار ہے لیکن اس کمپنی کو قائم ہوئے بائیس سال گزر چکے ہیں اتنی طویل مدت میں ایک منصوبہ بھی مکمل نہیں ہوا

بلکہ کمپنی کے سربراہ کے کرپشن اور بددیانتی نے اس کمپنی کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کمپنی جوائن کرنے سے قبل مبین صولت کو گیس سیکٹر بارے کوئی علم نہیں تھا بلکہ ان کا بیک گراؤنڈ اکاؤنٹس ہے جبکہ ایم ڈی انٹرسٹیٹ گیس سروسز ایک ٹیکنیکل جاب ہے جس پرنان ٹیکنیکل شخص کو تعینات کیا گیا ہے نیب نے مبین صولت کی کرپشن بارے بھی اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کر رکھا ہے۔ تحقیقات شروع ہوتے ہی مبین صولت نیب کا وعدہ معاف گواہ بن گیا اور

سابق وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کے بعد عمر ایوب اور مشیر پٹرولیم ندیم بابر کو بھی اپنے دام میں پھنسا چکا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیروں‘ مشیروں اور حکمرانوں کو دام میں پھنسانے کے لئے مبین صولت کے پاس وافر مقدار میں قیمتی ذرائع ہیں جن کی چمک دمک سے حکمران مبین صولت کے ہی ہو کر رہ جاتے ہیں اور پھر اپنے تمام اختیارات انہی کے سپرد کر دیتے ہیں۔ آن لائن نے جب مبین صولت سے میکڈونلڈ میں خدمات سرانجام دینے اور کینیڈین شہریت بارے سوال کیا تو

انہوں نے ٹیلی فون پر طنزیہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں تو میکڈونلڈ میں جھاڑو بھی لگاتا رہا ہوں اس سے میڈیا کو کوئی غرض نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے دھمکی آمیز لہجہ میں کہا کہ میرے بارے ایسے سوالات نہ پوچھیں جس کے بعد فوراً فون بند کر دیا اس حوالے سے وزارت پٹرولیم سے جب رابطہ کیا گیا تو میکڈونلڈ کے کیشیئر کو کن خصوصیات کی بناء پر آئی ایس جی ایس کا سربراہ بنایا گیا تو وزارت پٹرولیم نے بھی جواب نہیں دیا جبکہ وزیراعظم عمران خان کے میڈیا ونگ سے وضاحت طلب کی گئی لیکن انہوں نے بھی وضاحت نہیں دی ہے۔



کالم



کوفتوں کی پلیٹ


اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…