راولپنڈی(این این آئی)تھانہ صدر واہ پولیس نے گھریلو ملازمہ بچی کو شراب پلا کر زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان میاں بیوی گرفتار کر لئے،متاثرہ بچی کے محنت کش والد کی مدعیت میں مقدمہ درج،تفصیلات کے مطابق ایس پی پوٹھوہارسید علی نے سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تھانہ صدر واہ کے علاقہ ماڈل ٹاؤن میں الیاس نامی شخص کے گھر
ارونگزیب اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ کام کرتا تھا،وقوعہ کے روز الیاس کی اہلیہ نے گھریلو کام کی زیادتی کے بہانے محنت کش اورنگز یب کو اس کی بیوی بچوں روک لیا،رات کو الیاس اور اس کی بیوی نے پہلے خود شراب پی،ملزمان نے اورنگزیب کی13/14سالہ بچی”ع“ کو زبردستی شراب پلوائی،الیاس نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،بچی کے شور پر اس کے والدین وقوعہ والے کمرے میں پہنچے جن پر ملزمان میاں بیوی نے اسلحہ تان لیا،وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی سی پی او کی ہدایت پر بنائی گئی پولیس کی خصوصی ٹیم نے ملزم میاں بیوی کو گرفتار کر لیا،جبکہ متاثرہ بچی کومیڈیکل کے لئے ہسپتال شفٹ کر دیا گیا،سی پی او فیصل رانا نے ایس پی پوٹھوہار سید علی کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اخلاقی جرائم میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری راولپنڈی پولیس کی بڑی کامیابی ہے،دولت کے زعم میں محنت کش بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان اگر گرفتار نہ ہوتے تو یہ معاشرتی امن کے لئے بڑا خطرہ بن سکتی تھی،انہوں نے ہدائت کی کہ ایسے سفاک ملزمان کا مقدمہ میں چالان ٹھوس شواہد کے ساتھ کیا جائے تاکہ معزز عدالت سے انہیں قانون کے مطابق ایسی سزا ملے جو عبرتناک ہو،سی پی او نے کہا کہ اس مقدمہ کی تفتیش کے حوالے سے مجھے مکمل آگاہ رکھا جائے۔