لاہور(آن لائن)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار شمیم خان نے کہا ہے کہ جج کامنصب بھاری ذمہ داری ہے،ججزقانون کے مطابق صحیح فیصلے کریں ،چہرے دیکھ کرفیصلے کرنے والاجج نہیں،تفصیلات کے مطابق ججزکے تربیتی کورس ے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ نے
کہا کہ جج کامنصب بھاری ذمہ داری ہے،جج کیلئے ضروری ہے قانون پرمکمل دسترس رکھے،چیف جسٹس سردار شمیم خان نے کہا کہ ججزقانون کے مطابق صحیح فیصلے کریں، چہرے دیکھ کرفیصلے کرنے والاجج نہیں،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ سول جج خودکوسپریم کورٹ کاجج سمجھ کرفیصلہ سنائے۔