بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

کشمیریوں کی آنکھ سے نکلے ایک ایک آنسو کا حساب لینگے ،پاکستان نے بھارت کو خبر دار کردیا

datetime 2  ستمبر‬‮  2019 |

سیالکوٹ(آن لائن ) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی آنکھ سے نکلے ایک ایک آنسو کا حساب لینا جانتے ہیں۔ پاک فوج اپنے لہو سے اس ملک کی بنیادوں کو مضبوط کر رہی ہے۔ کشمیر میں کھانے پینے کی بنیادی اشیا روک دی گئی ہیں۔ کشمیر میں انسانیت کی تذلیل کرنے والا مودی غرور میں کسی کو خاطر میں نہیں لا رہا۔

ایسے ِحالات میں میڈیا کا کردار بہت اہم ہو جاتاہے۔ مودی کے نازی اور ہٹلر رویہ کو دنیا کے سامنے میڈیا کے ذریعے لایا جائے، وزیر اعظم عمران خان دنیا میں مظلومان کشمیر کا مقدمہ لڑ رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن سیالکوٹ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیریوں کی آنکھ سے نکلے ایک ایک آنسو کا حساب لینا جانتے ہیں۔ پاک فوج اپنے لہو سے اس ملک کی بنیادوں کو مضبوط کر رہی ہے۔ کشمیر میں کھانے پینے کی بنیادی اشیا روک دی گئی ہیں۔ کشمیر میں انسانیت کی تذلیل کرنے والا مودی غرور میں کسی کو خاطر میں نہیںلا رہا۔ ایسے ِحالات میں میڈیا کا کردار بہت اہم ہو جاتاہے۔مودی کے نازی اور ہٹلر رویہ کو دنیا کے سامنے میڈیا کے ذریعے لایا جائے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جس طرح جمعے کے دن عوام نے عمران خان کے ساتھ یک زبان ہو کر ایک چٹان بن کر دکھایا یہ عمل جاری رہے گا۔22کروڑ عوام درد کا رشتہ کشمیر کی مظلوم قوم کو دکھاتے رہیں گے۔کشمیر سے ہمارا روح کا رشتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان آج دنیا بھر میں ایک قد آور شخصیت کا روپ دھار چکے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان دنیا میں مظلومان کشمیر کا مقدمہ لڑ رہے ہیں ۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آزاد کشمیر کے بعد سب سے زیادہ کشمیری سیالکوٹ میں آباد ہیں ،یہ شہر کشمیر کا گیٹ وے ہے ۔ سیالکوٹ پاکستان کے دفاعی حصار کا پہلا مورچہ ہے ۔ میڈیا قومی سلامتی اور پاکستان کی نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں کا امین ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرحدوں پر حملے ہو رہے ہیں۔ ہندوستان نے 9 لاکھ فوج کا پہرہ لگا کر کشمیریوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے ۔ ہندوستانی فوج اسلحہ کے زور پر کشمیریوں تک ادویات بھی نہیں پہنچنے دے رہی ۔ ہندوستان فوجی طاقت اور غرور میں عالمی برادری کے خدشات پر کان نہیں دھر رہا ۔

میڈیا ہندوستانی جارحیت اور مودی کا ہٹلر جیسا روپ دنیا پر واضح کرے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ او آء سی نے بھی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کشمیر سے کرفیو اٹھانے کا مطالبہ کیا ۔ وزیر اعظم نارتھ امریکہ میں سوشل میڈیا پر جو خطاب کیا اس سے پوری دنیا میں مسئلہ کشمیر اجاگر ہوا ۔ اردن میں فلسطینیوں کا خون دیکھ کر خاموش رہنے والے مسلمان حکمرانوں کو بھی عمران خان نے جنجھوڑا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جو قومیں جانور کو تکلیف میں نہیں دیکھ سکتیں وہ کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پر متحرک ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ جمعہ کے دن پوری قوم یک زبان ہو کر ہندوستانی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنی نظر آئی۔ مظالم کی جو داستانیں کشمیریوں پر ڈھائی گئیں ہم میڈیا کے ذریعے وہ پوری دنیا کو بتائیں گے ۔ کشمیر پاکستان کے وجود کا اہم جزو ہے ۔ کشمیر کے ساتھ ہمارا جسم اور روح کا رشتہ ہے، ہم ان پر ہونے والے ظلم پر چپ نہیں رہ سکتے۔ وزیر اعظم پاکستان مسلم امہ کے سامنے اپنے دل کی آواز پیش کرتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ صنعتکار بھی کشمیر کے سفیر بن کر غیر ملکیوں کو کشمیر کے حالات سے آگاہ کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…