ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر دو ایٹمی ریاستیں آمنے سامنے ہیں،وزیر اعظم عمران خان کاہیوسٹن میں کنوونشن سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب،بڑا اعلان کردیا

datetime 1  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر جنوبی ایشیاء میں دو ایٹمی ریاستیں آمنے سامنے ہیں، دنیا خبر دار رہے،بھارت آزاد کشمیر میں کارروائی کر سکتا ہے، اگر مودی سرکار نے ایسی کوئی حرکت کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا،اسلام امن سے رہنے کا درس دیتا ہے،دہشتگردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں،ہر مسلمان کو کیوں شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ٗکسی ایک شخص کے عمل کو پوری کمیونٹی سے نہیں جوڑا جا سکتا،

نائن الیون سے پہلے تو تامل ٹائیگرز دہشت گرد حملے کرتے تھے،پاکستان میں تمام غیر مسلم اقلیتوں کو ہر قسم کی مذہبی آزادی حاصل ہے، بھارت میں آج بھی مسلمان اور دیگر اقلیتیں غیر محفوظ اور حقوق سے محروم ہیں،ہمیں دہشت گردی اور اسلام کو الگ رکھنا ہوگا، ہمیں اسلاموفوبیا کے خلاف کام کرنا ہوگا۔ہیوسٹن میں اسلامک سوسائٹی آف نارتھ امریکا (اسنا) کنوونشن سے ویڈیو لنک کے ذریعے براہ راست خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اسلام امن کا مذہب اور امن سے رہنے کا درس دیتا ہے، مسلمان ناصرف اپنے نبی ؐ سے محبت کرتے ہیں بلکہ پہلے آئے تمام انبیائے کرام کا احترام کرتے اور اْن پر ایمان رکھتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں لیکن نائن الیون کے بعد ہر واقعے کو اسلام سے جوڑا گیا، آزادی اظہار کا یہ مطلب نہیں کہ کسی کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا جائے لیکن یورپ میں مسلمانوں کی مساجد پر بھی حملے ہوئے۔انہوں نے کہا کہ کیوں ہر مسلمان کو شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، کسی ایک شخص کے عمل کو پوری کمیونٹی سے نہیں جوڑا جا سکتا، نائن الیون سے پہلے تو تامل ٹائیگرز دہشت گرد حملے کرتے تھے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں دہشت گردی اور اسلام کو الگ رکھنا ہوگا، ہمیں اسلاموفوبیا کے خلاف کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ قائد اعظم نے ہندووں کے رویے کے سبب الگ ملک کی جدو جہد کی تھی جبکہ مودی کا بھارت گاندھی اور نہرو کے بھارت کے برعکس ہے، آج بھارت پر ایک انتہاپسندانہ نظریہ قابض ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں تمام غیر مسلم اقلیتوں کو ہر قسم کی مذہبی آزادی حاصل ہے جبکہ بھارت میں آج بھی مسلمان اور دیگر اقلیتیں غیر محفوظ اور حقوق سے محروم ہیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ نائن الیون کے بعد دہشت گرد حملوں کو اسلام سے جوڑ دیا جاتا ہے، نائن الیون کے بعد بھارت نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دہشت گردی کانام دیدیا۔وزیر اعظم نے کہاکہ بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے، بھارتی تنظیم آر ایس ایس کا نظریہ ہٹلر اور موسولینی کی سوچ کاحامل ہے،

پاکستان دنیا میں امن کیلئے کوششیں جاری رکھے گا، بھارت پر ایک انتہاپسندانہ نظریہ قابض ہوگیاہے، بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ برا سلوک کیا جارہا ہے، بھارتی ریاست آسام میں 19 لاکھ مسلمانوں کی شہریت ختم کردی گئی۔مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر بھارت کی حکمران جماعت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار کی پالیسی کے باعث مقبوضہ کشمیر کے عوام چار ہفتے سے لاک ڈاؤن کا شکار ہیں۔

عمران خان نے کہاکہ مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتی ہے، مقبوضہ وادی میں 26 روز سے کرفیو نافذ ہے، عوام طبی سہولیات سے محروم اور کمیونیکیشن کا نظام معطل ہے، مقبوضہ کشمیر کی قیادت کو حراست میں لیا گیا ہے اور ہزاروں نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔وزیر اعظم نے کہاکہ آر ایس ایس کشمیریوں سے حق خودارادیت چھین رہی ہے، بھارت اب سیکولر ریاست نہیں رہا، آرایس ایس کا نظریہ ہندو برتری کا ہے، مودی کا بھارت گاندھی اور

نہرو کے ہندوستان کے برعکس ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لگتا ہے فروری کی طرح بھارت پھر پاکستان پر حملہ کریگا، خدشہ ہے بھارت مقبوضہ وادی سے توجہ ہٹانے کیلئے کوئی قدم اٹھاسکتا ہے، ہمیں خدشہ ہے بھارت آزاد کشمیرمیں کارروائی کریگا، بھارت نے کوئی ایسی حرکت کی تو پاکستان جوابی کارروائی کرے گاوزیر اعظم نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر متنازع علاقہ ہے، اہل کشمیر کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائی جانی چاہیے، مسئلہ کشمیر پر میں نے خود متعدد سربراہان مملکت سے بات کی۔

انہوں نے بین الاقوامی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا خبردار رہے کیونکہ جنوبی ایشیا میں دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ مودی اقدام کیخلاف بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں پرمظالم اکیسویں صدی میں ہورہے ہیں، دنیا کو بیدار ہونا ہوگا۔عمران خان نے واضح طور پر اعلان کیا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اٹھاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیرلاکھوں افراد کی آزادی کا معاملہ ہے۔ شرکا پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شمالی امریکہ کے مسلمانوں کو مسئلہ کشمیر پر آواز اٹھانا ہوگی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…