پیر‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2026 

پنجاب مویشی منڈی میں پانچ ارب روپے کی کرپشن،شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کی ایک اور چوری پکڑی گئی ہے، فیصل واوڈا کے چونکادینے والے انکشافات

datetime 1  ستمبر‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی)وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہاہے کہ شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کی ایک اور چوری پکڑی گئی ہے ن لیگ کی جانب سے پنجاب مویشی منڈی میں پانچ ارب روپے کی کرپشن سامنے آگئی ہے اس چوری میں جو لوگ ملوث تھے ان کی لسٹ بنا دی گئی ہے یہ کیس ہم نیب اور ایف آئی اے کو بھیج رہے ہیں تمام چیزیں تحریری طور پر موجود ہیں چاہیں تو کچھ دن میں فیصلہ ہوسکتا ہے اور وہ لوگ جو جیل کے امیدوار ہیں وہ لوگ مستقل امیدوار بھی بن سکتے ہیں

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اتوارکو کراچی میں اپنی رہائش گاہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کو ہدفِ تنقید بنایا اورکہا کہ شہباز شریف نے اپنے دور میں پنجاب میں 56 جعلی کمپنیاں بنائیں، ان 56 کمپنیوں کے علاوہ بھی 12 کمپنیاں بنائی گئی تھیں۔اور ان جعلی کمپنیوں کی آڑ میں اربوں روپے کی بے ضابطگیاں کی گئیں۔ان کا کہنا تھاکہ ان کمپنیوں سے ہر ماہ حمزہ شہباز نے 35 سے 40 کروڑ روپے کمائے، ان دستاویزات کے بعد بھی یہ آزاد گھوم رہے ہیں یہ لوگ بتائیں کہ اقتدار میں آنے سے پہلے ان کی کیا اوقات تھی،یہ گھٹیا قسم کے چور ہیں، گزشتہ دور میں قومی خزانے کو انتہائی بے دردی سے لوٹا گیا۔فیصل واوڈا نے کہا کہ مویشی منڈی سے پانچ ارب کی کرپشن و چوری کا طریقہ بڑا انوکھا ہے اسے پلان کرنے کے لئے کرمنل دماغ چاہیے یہ لوگ جدی پشتی خاندانی بے ایمان ہیں مویشی منڈی کا کنٹریکٹ پنجاب حکومت کے پاس تھا جس سے پنجاب حکومت کو تین ارب روپے کی انکم مل رہی تھی اس سلسلے میں انہوں نے کئی جعلی کمپنیاں بنائیں اور من پسند لوگوں دیں انھوں نے کہا کہ اس میں ایک آدمی وہ ہے جس نے اڑتیس قتل کیے ہیں اور کھلے عام گھوم رہا ہے لیکن جو عام شخص ہے جیب کترا ہے وہ کئی سال سے جیل میں پڑ رہا ہے

شہباز شریف اس بات کو نوٹیفائی کرتے ہیں کہ پانچ ارب کا ٹیکہ صرف اس چھوٹے سے ڈپارٹمنٹ سے لگا ہے پاکستان میں اسطرح کے کتنے ہی شعبہ جات ہونگے جہاں کیا کچھ ہورہا ہوگا اگر روزانہ کی بنیاد پر اس طرح کا پیسہ مختلف جگہوں سے آئے تو 30 سے 35 کروڑ روپے کی انکم بنتی ہے ان لوگوں کو جب تک گلے سے نہیں پکڑا جائے گا قانون میں کچھ نہیں ہوگا تب تک یہ آزاد پھرتے رہیں گے، فیصل واوڈا نے ن لیگی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں

جو خیرات کے نیکلس بیوی اور بچوں کو تحفے میں دیتے ہیں اپنے رشتے اور گھر کے اخراجات سرکاری پیسے سے چوری کرکے چلاتے ہیں ان کے کپڑے بھی عوام کے پیسوں کے ہیں ہم اس سلسلے میں نیب اور ایف آئی اے کو لکھ رہے ہیں اگر ہمارا قانون حرکت میں آجائے تو ان لوگوں کو جیل کے ساتھ سزا بھی ہو جائے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ڈیم فنڈ کی وزارت ہم سے پہلے تھی اور وہ سپریم کورٹ کے ماتحت ہے کوئی بھی ان پیسوں کے قریب نہیں جاسکتا ہے جب ہمیں اس فنڈز کی ضرورت پڑے گی تو سپریم کورٹ سے درخواست کریں گے میری وزارت ابھی کچھ ماہ کی ہے جبکہ ڈیم بنانے کا مسئلہ چون سال کا ہے ابھی سندھ بیراج کا منصوبہ لیکر آئے ہیں جو سوا سو ارب کا منصوبہ ہے تاکہ بارش کا پانی محفوظ ہوسکے۔ اس موقع پررکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان دیگر بھی موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)


جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…