پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

بھارت میں اتنا جنگی جنون ہے کہ انگوٹھا نیوکلیئر بٹن پر رکھا ہوا ہے پاکستان کی طرف کیا صورتحال ہے؟ صدر عارف علوی کا دوٹوک اعلان

datetime 30  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)صدر پاکستان عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت میں اتنا جنگی جنون ہے کہ انگوٹھا نیوکلیئر بٹن پر رکھا ہوا ہے ،پاکستان میں ایسی کیفیت نہیں،بھارت میں ہٹلر کا فلسفہ پروان چڑھ رہا ہے جو خطے اور دنیا کیلئے خطرے سے کم نہیں،مسلمان اگر جذبہ جہاد سے کھڑا ہوجائے تو کوئی ملک اس کا سامنا نہیں کر سکتا،مضبوط معیشت کے سبب بھارت کو زیادہ حمایت ملتی ہے اور مستقبل میں ہمیں بھی ملے گی۔

جنگوں سے مسائل حل نہیں ہوتے اور ایٹمی ممالک کی جنگ سے پوری دنیا کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ بھارت میں ہٹلر کا فلسفہ پروان چڑھ رہا ہے جو خطے اور دنیا کیلئے خطرے سے کم نہیں۔انہوںنے کہاکہ بھارت میں اقلیتوں کیساتھ جو کچھ ہو رہا ہے اس سے وہاں کی حکومتی کا سیکولرازم کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہوگیا ہے۔صدر پاکستان نے کہا کہ جو آگ بھارت اپنے ملک میں لگا رہا ہے اسے نتائج کا اندازہ نہیں لیکن پاکستان ان حالات سے نکل چکا۔پاکستان کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ ہمارے نیوکلیئر ہتھیار محفوظ ہیں لیکن ہم میں جنگ کی جنونی کیفیت نہیں، مسلمان جنگ شروع نہیں کرتا لیکن اگر کی جائے تو جہاد کے جذبے سے لڑتا ہے۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ مسلمان اگر جذبہ جہاد سے کھڑا ہوجائے تو کوئی ملک اس کا سامنا نہیں کر سکتا۔انہوںنے کہاکہ حکومت پر بھارت کیساتھ جنگ کیلیے دباؤ پڑتا ہے لیکن ہم جنگی جنون میں مبتلا نہیں،مسلمانوں کو جنگ شروع کرنے کا حکم نہیں دیا گیا لیکن اگر جنگ مسلط کی جائے تو جہاد کا حکم دیا گیا ہے۔مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہم بھارت کیساتھ مسائل حل کرنے کے لیے پرامن طریقے پر کاربند ہیں لیکن لگتا ہے ہمسایہ ملک ایسا نہیں چاہتا۔انہوں نے کہا کہ شملہ معاہدے کے مطابق دونوں ممالک نے تمام مسائل باہمی مشاورت سے حل کرنے ہیں لیکن بھارت مسئلہ کشمیر اور کلبھوشن کیس کو تیسرے فریق کے پاس لے گیا۔صدر پاکستان نے کہا کہ ماضی میں کشمیر کے کچھ خاندانوں نے کوشش کی کہ بھارت کے ساتھ الحاق کیا جائے لیکن اب وہ بھی ناامید ہو چکے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ مضبوط معیشت کے سبب بھارت کو زیادہ حمایت ملتی ہے اور مستقبل میں ہمیں بھی ملے گی۔انہوںنے کہاکہ جنگوں سے مسائل حل نہیں ہوتے اور ایٹمی ممالک کی

جنگ سے پوری دنیا کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔مسئلہ افغانستان پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بھارت کا وہاں کوئی کردار نہیں، افغانستان میں امن پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے اہم ہے۔پی ٹی کی ایک سالہ حکومت میں معاشی مسائل پر بات کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہم نے معیشت کی سمت درست کی ہے۔ہم کوشش کر رہے ہیں لوگوں کا کاروبار ریکارڈ پر آئے جس کیلئے کوشش کی جارہی ہیں، ہماری حکومت پر قرضوں کا بوجھ تھا جو کچھ کم ہوا ہے۔صدر نے کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی کا شعبہ بہت ترقی

کر سکتا ہے اور اس میں کام کرنے کی بہت ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ میں آئی ٹی سیکٹر کی بہتری کے لیے کام کررہا ہوں لیکن پاکستان کی بیوروکریسی میں صدر کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔آرمی چیف کی توسیع کے سوال پر صدرعلوی نے کہا کہ یہ فیصلہ درست تھا کیوں جو حالات ہیں ان میں سیاسی اور عسکری قیادت میں اتحاد ہونا چاہیے۔صدر پاکستان نے اپنے پیغام میں کہا کہ استقامت کے ساتھ کھڑے ہیں اللہ ضرور مدد کرے گا اور ہم اتنی مشکلات برداشت کرنے کے بعد دنیا کی بڑی قوم بننے کے لیے تیار ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…