اتوار‬‮ ، 12 اپریل‬‮ 2026 

بھارت کے خلاف جہاد کے اعلان کے سوا کوئی راستہ نہیں، جماعت اسلامی نے حکومت سے فوج کو کشمیر میں داخل کرنے کا مطالبہ کر دیا

datetime 28  اگست‬‮  2019 |

کراچی(آن لائن)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ مذاکرات سے مسئلہ حل نہیں ہوگا ٗ بھارت کے خلاف جہاد کے اعلان کے سوا کوئی راستہ نہیں، قوم کا ہر بچہ کشمیریوں کے لیے لڑنے کو تیار ہے،ریاست اپنی فوج کو کشمیر میں داخل کرے ٗ ماضی میں بھی بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو اسے شکست سے دوچار ہونا پڑا ٗاگر پاکستانی فوج کشمیر میں داخل ہو گی تو

ان شاء اللہ ہم 70سال سے قبضہ کیا ہوا حصہ بھی حاصل کرلیں گے ٗمسلم حکمران امت مسلمہ کے ترجمان نہیں مغرب کے غلام ہیں،بھارت نے ایک لاکھ سے زائد مظلوم کشمیریوں کو شہید کیا ہے،پوری قوم کو منظم کرنے اور کشمیریوں کے حوصلے بلند کرنے کی ضرورت ہے،جماعت اسلامی کے تحت یکم ستمبر کو شاہراہ فیصل پر ہونے والا عظیم الشان اور تاریخی ”آزادی کشمیر مارچ“اہل کراچی سمیت پوری قوم کے احساسات و جذبات کا ترجمان ثابت ہوگا، آزادی مارچ سے عالمی سطح پر بھی کشمیریوں سے یکجہتی کا پیغام جائے گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے نارتھ ناظم آباد میں نجی اسکول کے طلبہ کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ریلی میں جماعت اسلامی ضلع وسطی کے جنرل سکریٹری انجم رفعت اللہ، سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری، سیدمعین الدین نیر اور دیگر بھی موجود تھے۔ریلی میں بچوں نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ماتھے پر لال رنگ کی پٹی باندھی ہوئی تھی جس میں تحریر تھا کہ ”کشمیر بنے گا پاکستان“،بچوں نے بھارت کے خلاف پرجوش نعرے بھی لگائے جن میں یہ نعرے شامل تھے، نعرے تکبیر اللہ اکبر، کشمیر بنے گا پاکستان، کشمیریوں سے رشتہ کیا لاالہ الا اللہ، تیرا میرا رشتہ کیا لا الہ الا اللہ، ریلی میں طلباء نے قومی پرچم اور کشمیری جھنڈے بھی اٹھائے ہوئے تھے۔حافظ نعیم الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ کشمیریوں کی حمایت میں نکلنا اور ان کے لیے اپنی توانائیاں اور وسائل خرچ کرنا اللہ تعالی کے حکم کی تعمیل میں آتا ہے،یہ راستہ اللہ تعالی کا راستہ ہے اور حکم خداوندی ہے کہ اس کے راستے میں نکلو خواہ ہلکے ہو یا بوجھل۔

قرآن پاک کا فرمان ہے ایمان لانے والوں کے لیے کہ تم ان عورتوں،بچوں اور مظلوموں کے لیے جنگ کیوں نہیں کرتے جو ظالم کے شکنجے میں جکڑے ہوئے ہیں،ان کی مدد کرنا ایمان کا تقاضا اور قرآن کا حکم ہے۔ بھارت کی حالیہ جارحیت اور کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کردینے کے بعد اب ضروری ہوگیا ہے کہ حکومت اور ریاست مقبوضہ کشمیر میں پیش قدمی کرے اور بھارت کے خلاف اعلان جہاد کرے۔علاوہ ازیں جماعت اسلامی ضلع گلبرگ کے تحت طاہرولا چورنگی سے

عائشہ منزل فیڈرل بی ایریا میں بھی اسکول کے طلبہ نے ریلی نکالی اور کشمیری بچوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا، ریلی سے گلبرگ کے امیر فاروق نعمت اللہ، جماعت اسلامی کے رہنما سجاد دارا اورا دیگرنے بھی خطاب کیا۔جماعت اسلامی ضلع جنوبی بہار کالونی کے تحت اسکول کے طلباء نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ”فری کشمیر واک“کا انعقاد کیا گیا، واک سے جماعت اسلامی ضلع جنوبی کے سکریٹری سفیان دلاور و دیگر نے بھی خطاب کیا۔سفیان دلاور نے کہاکہ

کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے، آزادی کے متوالے کشمیر نوجوانوں سے یکجہتی کے لیے پورا پاکستان نکل کھڑا ہوا ہے،بھارت اور مودی کو بتا دینا چاہتے ہیں کے اس کے ناپاک عزائم کبھی پورے نہیں ہوں گے،کشمیر میں جاری مظالم پر اقوام عالم کی خاموشی افسوسناک ہے،آج لیاری کے ان طلبہ نے بڑی تعداد میں نکل کر پیغام دے دیا ہے کشمیر بنے گا پاکستان،یکم ستمبر کو آزادی کشمیر کا سب سے بڑا اجتماع شاہراہ فیصل پر منعقد ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…