ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

کیاآدھا گھنٹہ کھڑا رہنے سے کشمیر آزاد ہو جائے گا؟یہ جوکرنے والے کام ہیں یہ کیوں نہیں کرتے؟جنرل (ر)حمید گل کے صاحبزادہ عبداللہ گل نے وزیراعظم کو تجاویز دیدیں

datetime 27  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)کیاآدھا گھنٹہ کھڑا رہنے سے کشمیر آزاد ہو جائے گا؟یہ جوکرنے والے کام ہیں یہ کیوں نہیں کرتے؟جنرل (ر)حمید گل کے صاحبزادہ عبداللہ گل نے وزیراعظم کو تجاویز دیدیں، تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اپنے خطاب میں جن اقدامات کا اعلان کیا ہے ان میں سے ایک اقدام آدھے گھنٹے

کھڑے رہنے کا بھی ہے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے جنرل (ر) حمید گل (مرحوم)کے صاحبزادے عبد اللہ گل نے کہا کہ کیا سب کے آدھا گھنٹہ کھڑا رہنے سے کشمیر آزاد ہو جائے گا؟ انہوں نے طنزکرتے ہوئے کہا کہ کشمیریو! سن لو کہ ہم ساتھ کھڑے ہیں، بیٹھے نہیں ہیں،عبداللہ حمید گل نے کہا کہ اپنی مظلوم کشمیری قوم کے لیے لڑنا نہیں بس کھڑے رہنا اور وہ بھی صرف آدھا گھنٹہ۔ انہوں نے کہا کہ جو کرنے والے کام ہیں وہ کیوں نہیں کرتے؟ انہوں نے تجاویز دیں کہ بھارت کی سرحد پراور کنٹرول لائن پرمزید فوج لگائی جائے،بھارت کیلئے پاکستان کی فضائی حدود بند کی جائیں،بھارت کا سفارتخانہ بند کیاجائے، بھارت کے ساتھ ہر قسم کی تجارت اور راہداری کے منصوبے بند کئے جائیں یہ سب کشمیر کی آزادی کے لیے مفید ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے جو وقت احتجاج کے لیے مختص کیا گیا ہے وہ توجمعہ کی نماز کیلئے تیاری کا وقت ہے، اس وقت لوگ نماز جمعہ کی وجہ سے باہر کم نکلیں گے اور اس طرح یہ تاثر جائے گا کہ لوگ کشمیریوں کے حق میں احتجاج کے لیے نہیں نکلے اس لئے فوری طورپر وقت تبدیل کیاجائے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…