بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

 ”نازی“اور ”نیازی“گٹھ جوڑ میں انسانی حقوق کی پامالی عروج پر ہے،  عمران خان کو کشمیر پر سودے بازی کا جواب دینا ہو گا،پیپلزپارٹی نے سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 26  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین و رکن قومی اسمبلی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ”نازی“اور ”نیازی“گٹھ جوڑ میں بھارت اور پاکستان میں انسانی حقوق کی پامالی عروج پر ہے ایک طرف مودی جدوجہد آزادی کشمیر کی پاداش میں کشمیریوں کے قتل عام میں مصروف ہے تو دوسری طرف پاکستان میں سیاسی مخالفین کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے

عمران خان کو کشمیر پر سودے بازی کا جواب دینا ہو گالیکن پیپلزپارٹی نے جرنیلوں سے بھی برابر کا مقابلہ کیایہ نیازی کوئی چیز نہیں ڈاکٹر کی ہدائیت کے باوجود آصف زرداری کو ہسپتال منتقل نہیں کیا جا رہا اگر میرے والد کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار حکومت ہو گی آصف زرداری اور فریال تالپور پر تاحال کوئی الزام ثابت نہیں ہو سکا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے والد آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعدہفتہ کی شام سینٹرل جیل اڈیالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا قبل ازیں بلاول بھٹو زرداری نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں نامزد اپنے والد آصف علی زرداری سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اس موقع پرآصف علی زرداری کے وکلا رخسانہ بنگش، نرگس فیض ملک، جمیل سومرو، نذیر ڈھوکی بھی بلاول کے ہمراہ تھے ملاقات کے دوران وکلا نے کیس سے متعلق بھی مشاورت کی جبکہ پیپلز پارٹی کے کارکنان نے جیل کے باہر نعرے بازی کی بلاول بھٹو نے آصف زردرای سے ڈیڑھ گھنٹے سے زائدوقت تک ملاقات کی بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول زرداری نے  کہا کہ زرداری اور فریال تالپور پر تاحال کچھ ثابت نہیں ہوا الزام پر الزام لگایا جا رہا ہے عمران خان نے انکو جیل میں ڈالا مگر وہ کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے عمران خان کوئی ترمیم کر لے گا یہ اسکی بھول ہے پیپلزپارٹی نے جرنیلوں سے بھی برابر کا مقابلہ کیایہ نیازی کوئی چیز نہیں پیپلز پارٹی کے مقابلے میں نیازی آجکل بھارت میں مودی کے ظلم پر بات کرتے ہوئے نازیوں کی بات کرتے ہیں کہ مودی نازی کو کاپی کر رہا ہے مگر ہمارے ہاں ایک ایسا نیازی ہے جو انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہا ہے

میڈیا پر پابندی لگا دی گئی ہے یہ فاشزم ہے اور ہم اسکا مقابلہ کرینگے یہ حکومت میری پارٹی کو دباؤ میں ڈالنے کی کوشش کر رہی ہیں جیل کے اپنے ڈاکٹر نے کہا صدر زرداری کو بیماریاں ہیں انکو فوری ہسپتال منتقل کیا جائے لیکن جیل انتظامیہ اور حکومت انکار کر رہی ہے ان جیلوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو شہید کیااگر زرداری کو میڈیکل کی سہولت نہ دی گئی تو یہ انکو قتل کرنے کی کوشش ہو گی اس کے خلاف ہم عدالت میں جائیں گے اگر انہیں کچھ ہوا تو یہ حکومت ذمہ دار ہوگی فریال تالپور کو غیر قانونی طور پر جیل لایا گیا

فریال تالپور کا پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیا جا رہاسیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے عمران نے چادر اور چاردیواری کا تقدس بھی پامال کر دیا گیا ہے یہ عمران خان کی بھول ہے کہ ہم ان کے دباؤ کی وجہ سے ان کی بات مان کر اپنا موقف تبدیل کر لینگے جو ظلم یہ پاکستان کے عوام کے ساتھ کیا جا رہا ہے اسکو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ہمارے محنت کشوں اور کسانوں کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے کشمیر پر سودے بازی کوئی بھی شخص پاکستانی اس کی اجازت نہیں دے گاانکا ہر وعدہ جھوٹا نکلا ہر بات پر یو ٹرن لیا اس نے اگر میاں نواز شریف اور زرداری کو بند کر دیا تو پاکستان میں کرپشن ختم کیوں نہیں ہوئی سب کرپٹ بند ہے تو آپ کے پاس اربوں روپے ہونا چاہیے تھاپاکستان کے عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا گیا ہے

ہم اس سلیکٹڈ وزیراعظم کے کسی بھی فیصلے پر نہیں مانیں گے نہیں برداشت کیا جائے گا   بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان پر جانے کا فیصلہ اپوزیشن نے کیا تھا اور حکومت ہمارے پیچھے تھی مریم نواز شریف کو گرفتار کر لیا جاتا ہے پھر فریال تالپور کو گرفتار کر لیا گیا ہے وہ چاہتے ہیں کہ میڈیا پر مریم نواز، فریال تالپور اور زرداری کی گرفتاری چلے ہماری غلطیاں نہیں چلیں اگر عمران کو پتہ تھا کہ کشمیر جانے والا ہے توا پوزیشن کو کیوں نہیں بتایا گیامیں اسکو سودا بازی نہ کہوں تو کیا کہوں انکے پاس کوئی معذرت نہیں ہے عمران خان کو کشمیر پر سودے بازی کا جواب دینا ہو گاگرفتار کرنا ہے تو مجھے بھی گرفتار کر لومیں اس کٹھ پتلی کو کہنا چاہتا ہوں میں گرفتاری کے بعد بھی تمہارے لئے مشکل بن جاؤنگاآپ کی خارجہ پالیسی ناکام ہو چکی ہے کیا فارن آفس آپ کی خارجہ پالیسی چلا رہا ہے فریال تالپور اور زرداری کی اگر بات ہے تو فخر کرتا ہوں کہ انکو سہولیات نہیں دی جا رہیں مگر وی بہادری سے ملاقات کر رہے تھے یہی بہادری کی نشانی تھی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…