بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

اپوزیشن جماعتوں نے مسئلہ کشمیر پر حکومت کا ساتھ دینے سے انکار کر دیا، حکومت کے خلاف بڑے اقدامات کا اعلان

datetime 26  اگست‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) متحدہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے وزیر اعظم عمران خان کے خطاب پر مایوسی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم نے خود کہہ دیا کوئی بھی اندر اور باہر اس کا ساتھ دینے کو تیار نہیں، ٹرمپ کو ثالث بنانا مودی کو ثالث بنانا ہے، دنیا کا ایک ملک بھی ہمارے ساتھ نہیں، صدر نے الیکشن کمیشن کے دونام بھیج دیئے،ان سے حلف لینے سے چیف الیکشن کمشنر نے صاف انکار کردیا،

صدر کے خلاف مواخذہ ہوسکتا ہے،مولانا فضل الرحمن مشاورت کے بعد اے پی سی کی نئی تاریخ کا اعلان کرینگے۔ متحدہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کااجلاس کنوینر اکرم خان درانی کی زیر صدارت ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور موجودہ سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور زیر غور آئے۔اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے اکرم خان درانی نے کہاکہ اجلاس میں اے پی سی فیصلوں پر غور کیا گیا،تمام جماعتوں چارٹر آف ڈیمانڈ دیئے ہیں،تمام جماعتوں کا چارٹر آف ڈیمانڈ اے پی سی میں اکٹھاکرکے رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کی عجیب تقریر تھی،وزیر اعظم کی کال پر کتنے لوگ نکلیں گے دیکھیں گے؟وزیر اعظم خود کشمیر بیچ چکا ہے،یہ جو ہوا سب شیڈول تھا،ٹرمپ ثالثی طے شدہ تھی۔انہوں نے کہاکہ ٹرمپ کو ثالث بنانا مودی کو ثالث بنانا ہے،وزیر اعظم کا کہنا کہ دنیا ساتھ دے یا نہ دے مایوسی کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ اعتراف ہے کہ خارجہ پالیسی ناکام ہوگئی۔انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ وزیر اعظم نے خود کہہ دیا کوئی بھی اندر اور باہر اس کا ساتھ دینے کو تیار نہیں۔انہوں نے کہاکہ اس سے لگتا ہے کہ وہ مایوس ہے اور استعفیٰ کی طرف بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمران دنیا کا ایک ملک بھی ساتھ نہیں ملاسکے،سلامتی کونسل کا اجلاس بھی چین کی وجہ سے ہوا،وزیراعظم نے خود تسلیم کہ رہا ہے ہمارے ساتھ تعاون کیلئے کوئی تیار نہیں۔ انہوں نے کہاکہ صدر نے الیکشن کمیشن کے دونام بھیج دیئے،

ان کے حلف لینے سے چیف الیکشن کمشنر نے صاف انکار کردیا،صدر کے خلاف اس اقدام پر مواخذہ ہوسکتا ہے،ملک کے صدر اور وزیر اعظم یہ حال ہو تو باقی ملک کا کیا ہوگا۔انہوں نے بتایاکہ اگست کا مہینہ دیا تھا کہ وزیراعظم مستعفی ہوجائیں،وزیر اعظم کی تقریر سے لگتا تھا کہ وہ شاید مستعفی ہوجائیں۔انہوں نے کہاکہ تاجر ہڑتال وکلاء ہڑتال پر ہیں نہ میڈیا اور نہ عدلیہ آزاد ہے۔انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ میں بھی بات نہیں ہوسکتی وہاں بھی قدغن ہے۔

احسن اقبال نے کہاکہ اس حکومت کو مزید وقت دینا ملک کے ساتھ زیادتی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ چیئرمین سینٹ کے الیکشن میں دھاندلی ہوئی،64 ووٹ بیلٹ کے اندر جاتے ہیں لیکن 50 ووٹ نکلتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 2018 کے جنرل الیکشن کی دھاندلی کے نتیجے میں عمران خان وزیراعظم بنے۔بعد ازاں غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے اکرم خان درانی نے کہاکہ آل پارٹیز کانفرنس 29 اگست کو نہیں ہورہی،شہباز شریف بیمار ہیں اس لئے نئی تاریخ دینگے،مولانا فضل الرحمن مشاورت کے بعد اے پی سی کی نئی تاریخ کا اعلان کرینگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…