اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی سے بھارت کو زیادہ تجارتی نقصان ہوگا، پاکستان بحرانی کیفیت سے نکل چکا ہے، معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے۔ ایک انٹرویومیں سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ مودی سرکار کشمیر میں کب تک کرفیو لگائے گی،
اب تو پوری دنیا کے سامنے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال واضح ہو گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ امید ہے بھارت کو بالاکوٹ کا جواب یاد ہوگا، بھارت نے پھر سے کوئی پہل کی تو پاکستان بھرپور جواب دے گا۔اسد عمر نے کہا کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے جو مستقبل میں معاشی نمو کا باعث ہوگا، معیشت کی بہتری کے لیے بہتر سیکورٹی چاہیے، معیشت کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ہمارا مائنڈ سیٹ ہو گیا ہے کہ اگر ووٹ ملے ہیں تو کچھ بھی کر سکتے ہیں، ووٹ لے کر اسمبلی آنے والوں کو اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہونا چاہیے۔اسد عمر نے کہا کہ شرح سود مانیٹری پالیسی کمیٹی کو اعداد و شمار پرفوکس کرنا ہے، شرح سود میں کمی اسی وقت ہوگی جب مہنگائی کی شرح میں کمی آنا شروع ہوگی۔انھوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح 9 فی صد سے زائد رہی ہے، کرنٹ اکاو?نٹ خسارے میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، کرنٹ اکانٹ خسارے میں کمی سے روپے کی قدر میں کمی کا دباؤ کم ہوگا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی سے بھارت کو زیادہ تجارتی نقصان ہوگا، پاکستان بحرانی کیفیت سے نکل چکا ہے، معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے۔ ایک انٹرویومیں سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ مودی سرکار کشمیر میں کب تک کرفیو لگائے گی، اب تو پوری دنیا کے سامنے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال واضح ہو گئی ہے۔