ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان پیپلز پارٹی کا بڑا نقصان ،حیرت انگیز دعویٰ

datetime 25  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی میں سے اب عوام مائنس ہوچکے ہیں، موروثی سیاست کے وارثوں کو کرپشن سے بنائے گئے ورثے اور اس کے تحفظ کی فکر ہے،بلاول صاحب! آپ کی جمہوریت قوم کا مال اڑاؤ اور

باہر پہنچاؤ ہے۔اتوار کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میںانہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی میں سے اب عوام مائنس ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ موروثی سیاست کے وارثوں کو کرپشن سے بنائے گئے ورثے اور اس کے تحفظ کی فکر ہے۔ انہوںنے کہاکہ آپ نے آج بھی کشمیر کاز پر سیاست کی۔ عظیم کشمیریوں کی جدوجہد کا آپ کی ابو بچاؤ مہم سے کیا موازنہ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان پاکستان کا روشن چہرہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان پر نہ تو کوئی کرپشن کا داغ ہے اور نہ ہی آپ کے خاندان کی طرح قوم کا مال ہڑپ کر کے دولت جمع کرنے کا لالچ ہے ۔انہوںنے کہاکہ مودی کے سیاہ اور یکطرفہ اقدام دنیا مسترد کر چکی ہے،سلامتی کونسل میں کشمیریوں کی آواز کی گونج بھارت کی شکست ہے۔ انہوںنے کہاکہ بلاول صاحب! آپ کی جمہوریت قوم کا مال اڑاؤ اور باہر پہنچاؤ ہے، سندھ میں آپکے 11سالہ کرپٹ راج نے غریب عوام کے حقوق چھین لیے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کراچی آج کچرا کنڈی بنا چکا ہے،جبکہ آپ کی حکومت کی کارکردگی کی قیمت سندھ کے معصوم بچے اپنی جانیں دے کر ادا کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…