لاہور( این این آئی) سپریم کورٹ کے جج جسٹس شیخ عظمت سعید کل ( منگل )27اگست کو اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائر ہو جائیں گے۔سپریم کورٹ کی جانب سے ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائے گا جس میں معزز ججز صاحبان، لاء افسران ،ملک بھر سے بارز کے عہدیداران اور سینئر وکلاء شریک ہوں گے۔