منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارتی فوج مودی کو جنگ کا مشورہ نہیں دیگی کیونکہ۔۔۔!!! بڑا دعویٰ سامنے آگیا

datetime 24  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیرخارجہ خورشید محمود قصوری نے کہا ہے کہ بھارتی فوج اپنے وزیراعظم نریندرمودی کو کبھی بھی جنگ کا مشورہ نہیں دے گی۔ایک انٹرویو میں خورشید محمود قصوری نے کہا کہ پاکستان نے 27 فروری کو جس

طرح بھارت کو جواب دیا تھا اور جو بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے کہا ہے اس کے بعد بھارت کی طرف سے حملے کا امکان کم ہے۔انہوں نے کہاکہ نریندرمودی نے اس حرکت نے تمام کشمیریوں کو متحد کردیا ہے، پہلے سے دبے معاملے کو پھر سے عالمی بنا دیا ہے اور مغرب نے بھی کھل کر اس کی حمایت نہیں کی ہے۔خورشید محمود قصوری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کی بات پاکستان نہیں کررہا بلکہ یہ عالمی اداروں کی آواز ہے۔ عالمی میڈیا بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سارا ملبہ بھارت پر ڈال رہا ہے۔خورشید محمود قصوری نے کہا کہ بھارت کچھ بھی کہتا رہے کشمیر ایک متنازعہ معاملہ ہے۔سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں دنیا کو باور کرانا ہوگا کہ اگر کچھ ہوا تو پاکستان اور بھارت کے درمیان کے نہیں بلکہ خطے اور عالمی امن کے لیے خطرہ ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ امریکہ دو ممالک کے درمیان مداخلت تب ہی کرتا ہے جب جنگ کا خطرہ ہو، ماضی میں بھی جب پاک بھارت حالات خراب ہوئے تو امریکہ نے دونوں طرف رابطے کرکے حالات کو معمول پر لانے کی کوشش کی۔خورشید محمود قصوری نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی اختلافات کے باوجود قیادت اور عوام متحد ہیں، اگر بھارت نے کسی غیرذمہ داری کا مظاہرہ کیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…