منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

ایف بی آر نے متحدہ عرب امارات سے اقامہ ہولڈر پاکستانیوں کی تفصیلات طلب کرلیں،دھماکہ خیز اقدام

datetime 23  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے متحدہ عرب امارات سے اقامہ ہولڈر پاکستانیوں کے کوائف مانگ لیے، یواے ای کی وزارت خزانہ کوخط ارسال کردیا گیا، متحدہ عرب امارات کی رپورٹ میں 3620 اکاؤنٹس کے بارے میں بتایا گیا، لیکن ان اکاؤنٹس میں بیلنس ہماری توقعات کے برخلاف اور ناکافی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات سے ایف بی آر نے اقامہ رکھنے والے پاکستانیوں کے کوائف مانگ لیے ہیں۔

ایف بی آر نے اقامہ ہولڈر پاکستانیوں کا ڈیٹا لینے کیلئے یواے ای کی وزارت خزانہ کوخط ارسال کردیا ہے۔ خط کے متن میں کہا گیا کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے مہیا کی گئی معلومات ناکافی ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے ملنے والی رپورٹ ٹھوس نہیں ہے۔رپورٹ میں 3620 اکاؤنٹس کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ ان اکاؤنٹس میں بتایا گیا بیلنس بھی بہت کم ہے۔ یہ بیلنس ہماری توقعات کے برخلاف اور ناکافی ہے۔ ایف بی آر نے خط میں یواے ای حکومت کو یقین دہانی کروائی کہ اگرکوئی پاکستانی قانونی طورپرامارات میں سرمایہ کاری کرتا ہے توہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں بے نامی جائیدادوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کی نشاندہی کیلئے ڈپٹی کمشنر کو ذمہ داری سونپ دی ہے۔انہوں نے ہدایت کی ہے کہ تمام ڈپٹی کمشنرزکو1ماہ میں بینامی اور مشکوک جائیدادوں کی نشاندہی سے متعلق رپورٹ فراہم کریں۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے تمام صوبائی چیف سیکریٹریز کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔ مراسلہ کے مطابق نشاندہی نہ کی جانے والی بینامی جائیداد کا بعد میں پتا چلنے پرمتعلقہ ڈی سی کیخلاف کارروائی ہوگی۔ تمام افسران 30 ستمبر تک اپنی رپورٹ چیئرمین ایف بی آر کو بھجوانے کے پابند ہیں۔جبکہ وزیراعظم آفس کو بھی اس رپورٹ کی نقل بھیجی جائے گی۔ مراسلہ میں کہا گیا کہ ڈپٹی کمشنرز اورڈیولپمنٹ اتھارٹیزکو بینامی جائیدادوں کی نشاندہی کی ذمہ داری دیدی  گئی ہے۔

مزید برآں نیب نے وفاقی کابینہ کے احکامات پر عملدرآمد کا آغاز کردیا، نیب نے کاروباری طبقات سے متعلق سیلزاورانکم ٹیکس مقدمات نہ لینے کا فیصلہ کرلیا،چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے بیان جاری کیا ہے کہ نیب انسان دوست اور بزنس فرینڈلی ادارہ ہے۔چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب نے سیلزاور انکم ٹیکس مقدمات نہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انکم ٹیکس اورسیلز ٹیکس کے پہلے سے موجود مقدمات ایف بی آر کو واپس بھیجیں گے۔ انکم ٹیکس اورسیلز ٹیکس کے کاروباری طبقہ سے متعلق کیسز شروع نہیں کرینگے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویڑنز کی فلورملز کو جاری نیب نوٹسز فوری معطل کیے جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…