اسلام آباد (این این آئی) چین کے سفیرژاؤ جنگ نے وزیر اقتصادی امور حماد اظہر سے ملاقات کی جس میں چینی سفیر نے حماد اظہر کو وفاقی وزیر بنے پر مبارکباد دی۔چینی سفیر نے سی پیک منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ چینی سفیر نے کہاکہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں سماجی اور معاشی شعبوں میں بہتری کو ترجیح دی جائے گی۔
چینی سفیر نے کہاکہ دوسرے مرحلے میں دونوں ممالک کے کاروباری اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ خصوصی اقتصادی زونز کا قیام اس سلسلے میں ایم کردار ادا کرے گا۔وفاقی وزیر نے مقبوضہ کشمیر پر چین کے موقف کی تعریف کی۔ حما اظہر نے کہاکہ عام آدمی کی معاشی خوشحالی حکومت کی اہم ترجیح ہے۔