اسلام آباد(آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے عمران خان کے مستقبل سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ تین ماہ میں سیاسی منظر بالکل تبدیل ہو جائے گا۔میڈیا رپورٹسکے مطابق سابق صدر نے پاکستان میں قومی حکومت کا عندیہ دیتے ہوئے پیش گوئی کی ہے کہ عمران خان 2020 تک وزیراعظم نہیں رہیں گے۔
سابق صدر کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کے اہم رہنماؤں کو ملا کر ایک نئی حکومت تشکیل دی جائے گی۔خیال رہے کہ آصف علی زرداری نے جولائی 2019 میں بھی پیش گوئی کی تھی کہ عمران خان کی حکومت جارہی، بس 4 سے 5 ماہ لگیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت بٹن دبانے سے نہیں جدوجہد سے جائے گی اور اپوزیشن جدوجہد کررہی ہے۔