اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی کشمیر پر رپورٹ بھارت کے خلاف چارچ شیٹ ہے جو ہندوستان پر تجارتی پابندیاں لگانے کیلئے کافی ہے ۔ان خیالات کا اظہار فواد چوہدری نے جمعہ کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری اب غلامی کی زنجیریں کا توڑنے کا فیصلہ کر چکے ہیں اور آج نماز جمعہ کے بعد کشمیری بھرپور احتجاج کریں گے ،پاکستان کشمیریوں کی پشت پر کھڑا ہے اور کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہے ،ہمارا اللہ مظلوم کا مددگار ہو اور دعا ہے کہ اس طویل جدوجہد کی اب تکمیل ہو ۔ایک اور ٹوئٹ نے فواد چوہدری نے کہا کہ اقوام متحدہ کی کشمیر پر رپورٹ بھارت کیخلاف چارچ شیٹ کیلئے کافی ہے اور یہ رپورٹس بھارت میں تجارتی پابندیاں لگانے کیلئے فائندہ مند ہیں ۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ثالثی کی کوشش کر رہے ہیں لیکن بھارتی وزیراعظم کو دنیا کی زبان سمجھ نہیں آرہی حالانکہ دوسروں پر الزام لگانے والا بھارت خود مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کر رہا ہے ،نریندمودی ایک فاشسٹ بھارتی وزیراعظم بن کرخطے میں ابھرا ہے ۔