اسلام آباد (این این آئی) ماہر قانون اور وکیل درخواست گزار اکرام چوہدری نے کہاہے کہ جج کی وڈیو بنانے کا مقصد عدلیہ کے وقار پر حملہ تھا۔وکیل درخواست گزار اکرام چوہدری کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کیس میں پانچ نقات کا جایزہ لیا گیا ،وڈیوز جاری کرنے سے
عدالت کے وقار پر کیا اثر پڑا یہ اصل سوال تھا۔ انہوںنے کہاکہ جج کی وڈیو بنانے کا مقصد عدلیہ کے وقار پر حملہ تھا۔ انہوںنے کہاکہ فیصلہ دیکھنے کے بعد مزید کمنٹ کر سکیں گے ۔درخواست گزار طارق اسد نے کہاکہ لگتا ہے کیس کو جلدی میں نمٹایا گیا ،متنازعہ جج کا فیصلے کیسے قابل قبول ہو سکتا ہے