ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پنجاب حکومت کا بابا گرونانک کے 550ویں جنم دن کی مناسبت سے سکھ کنونشن منعقد کرانے کا فیصلہ،وزیراعلیٰ نے منظوری دے دی

datetime 22  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور22 اگست:پنجاب حکومت نے بابا گرونانک کے 550ویں جنم دن کی مناسبت سے سکھ کنونشن منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے-وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے سکھ کنونشن کے انعقاد کی منظوری دے دی-ایک کنونشن گورنر ہاؤس لاہور اور دوسرا ننکانہ صاحب میں ہوگا-کنونشن میں دنیا بھر سے سکھ برادری شرکت کرے گی-وزیراعلیٰ نے کنونشن کے لئے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ سکھ زائرین کوکنونشن میں شرکت کے لئے ممکنہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی-

انہوں نے کہاکہ ننکانہ صاحب میں سڑکوں کی تعمیر ومرمت پر 15کروڑ روپے خرچ کئے گئے ہیں اورسڑکوں کی تعمیر و مرمت سے ننکانہ صاحب میں آنے والے سکھ زائرین کوآمدورفت میں سہولت ہو گی-انہوں نے کہاکہ ننکانہ صاحب میں باباگرونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد مذہبی رواداری کا منہ بولتا ثبو ت ہے-وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں سکھ برادری اور دیگر اقلیتوں کو ہر طرح کی سہولتیں دے رہے ہیں .عوام کی شکایات کے ازالے اور اداروں کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کے لئے جدید نظام وضع کرنے کا فیصلہ:پنجاب حکومت نے عوام کے مسائل کے فوری حل او رشکایات کے جلد ازالے کے لئے جدیدمانیٹرنگ نظام وضع کرنے کافیصلہ کیا ہے-وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے عوام کی شکایات کے ازالے اور اداروں کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کے لئے جدید نظام وضع کرنے کی منظوری دے دی ہے-وزیراعلیٰ نے کہاکہ مانیٹرنگ کے نئے نظام کا آغاز لاہور سے کیا جائے گا اورابتدائی طورپر واسا، ایل ڈی اے،ایل ڈبلیوایم سی اور پی ایچ اے کی کارکردگی مانیٹرکی جائے گی، جبکہ مرحلہ وار پروگرام کے تحت اس نظام کو دیگر اداروں اور شہروں تک وسعت دی جائے گی-جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اداروں کی کارکردگی او رعوامی شکایات کے ازالے کے لئے ڈیٹاجمع کیاجائے گا-وزیراعلیٰ نے اس ضمن میں موبائل ایپ ڈویلپ کرنے کی ہدایت کی ہے اوراربن یونٹ کو نئی ایپ ڈویلپ کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے-وزیراعلیٰ نے کہاکہ نئے نظام کو منفرد ہونا چاہیے اور

نئے نظام پر عملدرآمد کر نے کا موثر میکنزم تشکیل دیاجائے-جمع ہونے والے ڈیٹا کی مدد سے فیصلہ سازی اور مستقبل کا روڈ میپ متعین کرنے میں آسانی ہوگی-انہوں نے کہاکہ ای سروس ڈلیوری کے ذریعے عوام کو سہولت ملے گی-انہوں نے کہاکہ ہم نے سمارٹ سٹیزکی طرف جانا ہے اورسمارٹ سٹیز میں شہریوں کو وہ سہولت دی جائے گی جو نئے دور کا تقاضا ہے-مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 3 ہفتے سے جاری کرفیو سے انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے

کہ کیا عالمی برادری اور انسانی تہذیب کے نام نہاد علمبردار کشمیریوں کی شہادت کا انتظار کر رہے ہیں؟ -مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلسل 3 ہفتے سے جاری کرفیو سے انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کو خوراک، ادویات اور ضروریات زندگی سے محروم کرنا بھارتی وحشت کو آشکار کر رہا ہے۔ کیا ظلم و جبر سے پھول کھلیں گے یا تشدد جنم لے گا؟ ہر عمل کا ردعمل ہوتا ہے، ظلم اور زیادتیوں کا رد عمل خوفناک ہو سکتا ہے۔ کشمیری معصوم صفت اور فطرت پرست ہیں،

انہیں تشدد پر نہ اکسایا جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ نریندر مودی دور حاضر کے بدترین انتہاپسندبن چکے ہیں۔ مودی اخلاقی، سیاسی اور تہذیبی بنیادوں پر کشمیر کی جنگ ہار چکے ہیں۔ نریندر مودی کی کوتاہ بینی کا نتیجہ بھارت کے تقسیم کی صورت میں نکلے گا۔ مودی کا انڈیا اقلیتوں کیلئے جہنم سے کم نہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے جنت نظیر وادی کشمیر کو بارود اور گولیوں سے دوزخ بنا دیا ہے-کشمیری عوام آزادی کی جنگ بہادری سے لڑ رہے ہیں – وزیراعلیٰ نے کہاکہ تنازع کشمیر بین الاقوامی مسئلہ بن کر سامنے آیا ہے اوراس مسئلے سے عالمی برادری اب نظریں نہیں چرا سکتی-

سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک اپنی اصل منزل سے ہٹ گیا: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وسائل کا رخ پسماندہ علاقوں کی ترقی کی جانب موڑ دیا ہے۔ماضی کے حکمرانوں کی غلط ترجیحات کے باعث پنجاب کے دور درازعلاقے ترقی سے محروم رہے اور سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک اپنی اصل منزل سے ہٹ گیا۔ قومی وسائل کو نمائشی منصوبوں کی نذر کرکے ملک و قوم سے ظلم کیاگیا۔ سابق حکمرانوں نے عوام کے بنیادی مسائل کو یکسر نظر انداز کیا۔

عوام بنیادی ضرورتوں کو ترستے رہے۔ آج وزیراعلیٰ آفس میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت سابق دور کی غلطیوں اور خرابیوں کو دور کر رہی ہے۔ ترقیاتی منصوبے عوام کی حقیقی ضروریات کو  مدنظر رکھ کر ترتیب دیئے گئے ہیں اورتحریک انصاف کی حکومت تمام علاقوں کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے۔ترقی اورخوشحالی ہر شہر کے لوگوں کا بنیادی حق ہے۔ ہر ضلع کے عوامی مسائل حل کرنے کے لئے مربوط حکومت عملی بنائی ہے-عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کریں گے – صحت اور تعلیم کی سہولتوں کو مزید بہتر بنایا جائے گا-انہوں نے کہا کہ لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے تحت دسمبر تک 115نئے اراضی سنٹر فعال ہوجائیں گے کیونکہ اراضی سنٹرز کی کمی کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ہے-حکومت عوام کی سہولت کیلئے اراضی سنٹرز کی تعداد میں اضافہ کررہی ہے-انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان عام آدمی کا پاکستان ہے۔پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے جاری منصوبوں کی خود نگرانی کررہا ہوں۔ پسماندہ علاقوں کے عوام کی محرومیوں کوخوشحالی میں بدلیں گے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…