اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) منی لانڈرنگ کیس میں نیب کی تفتیش کے دوران مریم نواز نے ایک بار پھر ملبہ اپنے مرحوم دادا محمد شریف پر ڈالنے کی کوشش کی، دوران تفتیش مریم نواز نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ دادا نے ایک کروڑ 10 لاکھ شیئر میرے نام منتقل کرائے ہوں، جب پر نیب کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے بتایا کہ آپ کے دادا مرحوم محمد شریف کا انتقال 2004ء میں ہوا جبکہ ایک کروڑ 10 لاکھ شیئرز آپ کو 2008ء میں منتقل ہوئے،
نیب کا جواب سن کر مریم نواز پر سکتہ طاری ہو گیا اور مزید تفتیش سے انکار کرتے ہوئے فیملی سے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا ہے، نیب نے چوہدری شوگر ملز کے دستاویز ثبوت مریم نواز کے روبرو رکھ کر تفتیش کی۔ نیب نے سکیورٹی ایکسچینج آف پاکستان، ایس ای سی پی کی دستاویزات مریم نواز کو دکھائیں جس کے مطابق 2008ء میں مریم نواز کو ایک کروڑ 10 لاکھ شیئرز منتقل ہوئے۔ مریم نواز نے ملبہ اپنے مرحوم دادا پر ڈالنے کی کوشش کی لیکن وہ اس میں ناکام رہیں جس پر انہوں نے نیب کی تفتیشی ٹیم کو مزید سوالات کے جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے مزید وقت مانگ لیا ہے۔ دوسری جانب نیب لاہور نے چودھری شوگر ملز کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف بھی تحقیقات کاآغاز کرکے تفتیش کرلیا،نواز شریف سے بیرون ملک سے آنیوالی ٹی ٹی سے متعلق تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف کو چودھری شوگر ملز کیس میں شامل تفتیش کرلیاہے۔ نیب لاہور نے نواز شریف کو چودھری شوگر ملز کیس میں شامل تفتیش کرتے ہوئے انھیں جیل میں سوالنامہ بھجوا دیا ہے۔ ٹیم نے کوٹ لکھپت جیل سپریٹنڈنٹ کو سوالنامہ وصول کروایا جو انہوں نے نواز شریف کو دیدیا۔نیب نے نواز شریف سے ان کے اکاؤنٹ میں بیرون ملک سے آنیوالی ٹی ٹی سے متعلق تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ نیب کے مطابق بیرون ملک سے ٹی ٹی کی رقم نواز شریف کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئی تھی۔ نواز شریف سے ٹی ٹی کی رقم کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ ان کے تمام اثاثہ جات کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔