لاہور (آن لائن) وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد نے پنجاب حکومت کے چالیس سے زائد ترجمان کی کارکردگی صفر قرار دیتے ہوئے پنجاب حکومت سے ان ترجمانوں کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے چالیس سے زائد اپنے ترجمانوں کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے فیصلہ کیا تھا کہ وہ ان ترجمانوں کی ماہانہ میٹنگ لیا کریں گے لیکن گزشتہ تین ماہ میںصوبائی ترجمانوں کا کوئی
ایک اجلاس بھی طلب نہیں کیا گیا جبکہ پنجاب حکومت نے چالیس سے زائد صوبائی ترجمانوں میں سے صرف 5 سے 6 ترجمانوں کی کارکردگی کو قدرے بہتر قرار دیا ہے۔ تاہم مذکورہ ترجمان میں پنجاب حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کو بریف کرنے کی بجائے صرف اپوزیشن کے خلاف تنقید کرتے دیکھائی دئیے ہیں۔ وزیر اعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ اگر وزیر اعلیٰ نے ہی حکومت کی کارکردگی بتائی ہے تو ان ترجمانوں کا کیا فائدہ ہے۔