لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری نے ڈیم فنڈز کی رقم یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگیوں کیلئے استعمال کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے دیمامر بھاشہ ڈیم کے نام پر ”ڈیم فنڈ“ کا قیام عمل میں لایا۔ڈیم فنڈز میں افواج پاکستان سمیت تمام سرکاری ملازمین اور قوم نے چندہ جمع کرایا۔ڈیم فنڈز میں 10ارب سے زائد کی رقم جمع ہو ئی۔ڈیم فنڈز کی تمام رقم سپریم کورٹ آف پاکستان کے پاس اکاؤنٹ میں جمع تھی۔ڈیم فنڈز کی رقم صرف دیمامر بھاشہ ڈیم پر ہی خرچ ہو
سکتی تھی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حکومت نے ڈیم فنڈز کیلئے جمع چندہ یوٹیلیٹی بلز میں خرچ کردیا ہے۔ڈیم فنڈز کا کمرشل استعمال کسی صورت نہیں ہو سکتا تھا۔ڈیم فنڈز پر اشتہارات کی مدمیں 13ارب کے قریب رقم بھی قومی خزانے سے خرچ کی گئی۔ لہٰذا پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان ڈیم فنڈز کی رقم یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی کیلئے خرچ کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان سپریم کورٹ آف پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ ڈیم فنڈز کی رقم کا غیر قانونی استعمال کرنے کا نوٹس لیا جائے۔