ہفتہ‬‮ ، 11 اپریل‬‮ 2026 

تاریخ مودی کوصرف قاتل کے طور پر یاد رکھے گی،مودی فوج کے بوٹوں کی دھمک سے آزادی کا جذبہ نہیں چھین سکتا، بلاول بھٹو نے مودی کوقاتل قراردیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو بھی کھری کھری سنا دیں

datetime 22  اگست‬‮  2019 |

سکردو(آن لائن) پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ مودی کل گجرات کے مسلمانوں کا قاتل تھا اور آج کشمیریوں کاقاتل ہے، قاتل قاتل مودی قاتل ہے، تاریخ مودی کو صرف قاتل کے طورپر یاد رکھے گی۔ نئے پاکستان کا سلیکٹڈ بزدل ہے جو عورتوں سے ٹکراتاہے، عمران خان نے کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا، پشاور پر سو ارب لگ گئے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، نیب گردی اور معیشت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتی، ملک معیشت آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دی گئی ہے،

ہر پاکستانی پریشان ہے کہ کہیں کشمیر پر سودے بازی تو نہیں ہورہی، یہ کیسا یکطرفہ احتساب ہے کہ ساری اپوزیشن کوجیل میں ڈال دیا گیاہے۔عمران خان اور ان کی کابینہ اس وقت سے ڈریں جب ظلم کرنے والوں کو اس کاحساب دینا ہوگا۔ سکردو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت نے عوام پر مہنگائی کاپہاڑ توڑ دیاہے، معیشت کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت غریب اور مزدور پریشان ہے کہ وہ دو وقت کی روٹی کھاسکے گا یانہیں، عمران خان نے اقتدار حاصل کرنے کیلئے کیا کیاوعدے نہیں کئے؟ وعدے کرنے آسان ہوتے ہیں اور لیکن ان پر عمل کرنا مشکل ہوتا ہے۔ ان کا کہناتھا کہ عمران خان نے قرض نہ لینے اور بیروزگاری ختم کرنے کا وعدہ کیاتھا لیکن عمران خان نے ایک سال میں ہمارے پانچ سال سے زیادہ قرض لیا اور نوکریاں دینے کی بجائے روزگار چھین لیاہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ میں اقتدار آیا تو بیرون ملک پاکستانی ملک پر ڈالر ز کی بارش کردیں گے لیکن ڈالر ایسا غائب ہوا کہ جو ڈالر پچھلے سال ایک سوروپے کاتھا اب 170سے زیادہ کاہوچکا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان نے احتساب اور انصاف کاوعدہ کیاتھا لیکن یہ کیسا احتساب ہے کہ ساری اپوزیشن جیل میں اور تیس ارب کی پشاور میٹرو تین سو ارب کی ہوچکی ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ہے؟یہ سیاسی انتقام ہے جس میں سیاسی خاندانوں کی عورتیں بھی نشانے پر ہیں، نیا پاکستان کا سلیکٹڈ کا بزدل عورتوں سے ٹکراتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کی کابینہ اس وقت سے ڈریں

جب ظلم کرنے والوں کو اس کاحساب دینا ہوگا۔ ہماری ثقافت، ہمارا دین عورتوں کے احترام کا درس دیتا ہے لیکن مریم نواز کو اس کے ستر سالہ والد کے سامنے گرفتار کیا جاتاہے، فریال تالپور کورات کی تاریکی میں ہسپتال میں ہسپتال سے جیل منتقل کیا جاتاہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام پریشان ہے کہ کہیں کشمیر پر سودے بازی تو نہیں ہورہی، میں مودی سے پوچھ رہا ہوں کہ مودی اگر تم نے کشمیریوں کوحقوق دیئے ہیں تو کرفیو اٹھا کر سرینگر میں جلسہ کرو تمہیں پتہ چل جائے گا کہ

تمہاری حیثیت کیاہے؟ تم رائے شماری کرواکے دکھا دو، تمہیں پتہ چل جائیگا کہ کشمیر کے لوگوں کی کیارائے ہے؟ انہوں نے کہا کہ مودی کشمیر میں گھس کردکھا دے جس نے چھ لاکھ فوج سے کشمیر کو جیل بنا کررکھ دیاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی فوج کے بوٹوں کی دھمک سے آزادی کا جذبہ نہیں چھین سکتا اور نہ ہی لوگوں کے دلوں پر حکومت کرسکتا ہے۔ پیلٹ گن سے لوگوں کی بینائی تو چھینی جاسکتی ہے لیکن ان کی سوچ پر پہرہ نہیں بٹھایا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ

مودی کل گجرات کے مسلمانوں کا قاتل تھا اور آج کشمیریوں کاقاتل ہے، اس موقع پر انہوں نے قاتل قاتل مودی قاتل کے نعرے بھی لگوائے۔بلاول بھٹو زرداری نے مودی کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مودی تم کشمیر میں جمہوریت پر بات کیسے کرسکتے ہو جبکہ تم نے جمہوریت کا جنازہ نکال دیاہے؟ مودی کشمیر میں ریفرنڈم کروا کے دیکھ لو، تم کشمیریوں کا جذبہ ختم نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ مودی تاریخ تم کوصرف قاتل کے نام سے یاد رکھے گی، تم رہبر نہیں رہزن ہو۔ انہوں نے کہا کہ صرف اور صرف جمہوری پاکستان کی قیادت ہی کشمیریوں کو ان کاحق دلا سکتی ہے،مودی کشمیریوں کورہاکرو،حریت رہنماؤں کو رہا کرو پھر دیکھو کیا ہوتا ہے؟ ان کا کہناتھا کہ مودی کشمیریوں کاجذبہ حریت کبھی ختم نہیں کرسکتا۔مودی لیڈر نہیں قاتل ہے کشمیر یوں کا جذبہ حریت ختم نہیں کرسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کشمیر پر کوئی سودے باز ی قبول نہیں کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…