اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم عمران خان 23 ستمبر کو 4 روزہ دورے پر امریکہ روانہ ہوں گے‘27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت پر آواز اٹھائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان 23 ستمبر کو امریکہ کے چار روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم نجی طیارے پر سفر کریں گے۔
امریکہ میں وزیراعظم عمران خان اپنے ملائیشین ہم منصب اور دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم پاکستانی سرمایہ کاروں اور تاجروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کو اٹھائیں گے۔ وزیراعظم 27 ستمبر کی رات کو وطن واپس روانہ ہوں گے۔