کراچی (این این آئی)ایف بی آر نے کاروں، ٹرکوں اور دیگر گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ایک ہزار سے زائد پرزہ جات، گلاسز اور ویدر شیلڈز کی درآمد پر 15 فیصد اضافی کسٹم ڈیوٹی عائد کردی جس سے پاکستان میں ان کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اس ضمن میں ایف بی آر نے ایس آر او نمبر 993(1)2019 جاری کر دیا ہے۔ اس وقت پاکستان میں جاپان اور چین کے گاڑیاں بنانے والے
یونٹ قائم ہیں جو اپنے ممالک میں تیارکردہ پرزہ جات درآمد کر کے پاکستان میں گاڑیوں کی اسمبلنگ کرتے ہیں، جاری کردہ ایس آر او میں گاڑیوں کی اسمبلنگ کی صنعت کیلئے پرزہ جات کی تعداد اور نوعیت کا مستقل تعین بھی کردیا گیا ہے۔اس سے اب ان پرزہ جات کی درآمد کے وقت کسٹم ڈیوٹی کے معاملے پر درآمدکنندگان اور کسٹم حکام کے مابین کوئی تنازع پیدا نہیں ہو گا اور کنسائنمنٹس کی فوری کلیئرنس میں مدد مل سکے گی۔