اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر داخلہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رحمن ملک نے کہا ہے کہ بھارت سے کچھ بھی بعید نہیں ہے، ہمارے ہر ادارے کو ہمہ وقت تیار ہونا چاہئے، آئی ٹی منسٹری اگر کشمیر میں بھارتی مظالم کی فوٹیج حاصل کرتی ہے تو اسکو بطور شواہد استعمال کیا جاسکتا ہے۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی آئی ٹی کا اجلاس سینیٹر روبینہ خالد کی زیر صدارت ہوا۔
رحمن ملک نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ کیا آئی ٹی منسٹری نے کوئی کاؤنٹر پلان تیار کیا ہے اگر بھارت کوئی سائبر حملہ کرتا ہے؟۔انہوں نے کہاکہ آئی ٹی منسٹری کشمیر میں بھارتی مظالم کی سیٹیلائٹ تصاویر اور ویڈیو جاری کرے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کشمیر میں مظالم کو چھپا رہا ہے سیٹیلائٹ تصاویر و ویڈیوز سے بھارت کا اصل چہرہ اشکار کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ آئی ٹی منسٹری اگر کشمیر میں بھارتی مظالم کی فوٹیج حاصل کرتی ہے تو اسکو بطور شواہد استعمال کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت ہمارے اہم ویب سائیٹس کو ہیک کرسکتا ہے، آئی ٹی منسٹری ضروری اقدامات لے۔ انہوں نے کہاکہ سپیس وار کو کیسے لڑا جائیگا، کیا منسٹری آف آئی ٹی اس کیلئے تیار ہے؟ انہوں نے کہاکہ بھارت سے کچھ بھی بعید نہیں ہے، ہمارے ہر ادارے کو ہمہ وقت تیار ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت بالاکوٹ حملے پر بہت جھوٹ بول رہا ہے کہ ہم نے سینکڑوں لوگ مارے۔ کیا منسٹری آف آئی ٹی اس کیلئے تیار ہے؟ انہوں نے کہاکہ بھارت سے کچھ بھی بعید نہیں ہے، ہمارے ہر ادارے کو ہمہ وقت تیار ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت بالاکوٹ حملے پر بہت جھوٹ بول رہا ہے کہ ہم نے سینکڑوں لوگ مارے۔