کراچی (این این آئی) محکمہ موسمیات نے شہر قائد سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں آئندہ ہفتے بارش کی پیش گوئی کی ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤ بننے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں 28 اور 29 اگست کو کراچی سمیت زیریں سندھ میں
بارش کا امکان ہے۔ مون سون کے نئے سسٹم کی شدت سابقہ دونوں سسٹمز سے کم ہے، اس لئے بارشوں کی شدت بھی معتدل ہوگی۔واضح رہے کہ رواں برس کراچی میں کئی برسوں کے بعد اچھی مون سون بارشیں ہوئی ہیں۔ تاہم انتظامیہ کی غفلت کے باعث یہ رحمت شہریوں کے لئے زحمت بنی ہوئی ہے۔