اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے اپنے بیان حلفی اور پریس ریلیز مین اعتراف جرم کر لیا ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کے حکم پر قائم مقام رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پریس ریلیز اور بیان حلفی جج میں ارشد ملک کے انکشافات مس کنڈکٹ کا اعتراف ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جج ارشد ملک نے 7 جولائی کو پریس ریلیز جاری کی،
جج ارشد ملک نے 11 جولائی کو بیان حلفی بھی جمع کرایا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ جج ارشد ملک بادی النظر میں مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے لہذا لاہور ہائیکورٹ جج ارشد ملک کے خلاف تادیبی کارروائی کرے۔ دوسری جانب چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ جج ارشد ملک ویڈیو کیس کا فیصلہ (آج) جمعہ کو سنائے گا، رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کر دی۔سپریم کور ٹ میں جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کیس کا فیصلہ چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ (آج)جمعے کو سنائے گا۔