بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

دسمبر تک حالات بڑے حساس ہیں،کشمیر ہمارے لئے زندگی اور موت ہے یہ مسئلہ نہیں چھوڑیں گے،شہباز شریف خون یا سیاست کسے بچا پائیں گے؟حیران کن دعویٰ سامنے آ گیا

datetime 22  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ دسمبر تک حالات بڑے حساس ہیں اس لئے سب کو کشمیر کے معاملے پر ایک اور نیک ہونے کی ضرورت ہے، عمران خان سارا پاکستان اور کابینہ ہے اس لئے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی توسیع سارے پاکستان اور کابینہ کا فیصلہ ہے، شہباز شریف سمجھدار آدمی ہے لیکن وہ پھنس گیا ہے، ایک طرف ان کا خون اور دوسری طرف سیاست ہے، نہ خون اور نہ ہی سیاست کو بچا سکے گا،وزارت کا 4 ارب روپے کا

خسارہ کم کیا ہے، 80 لاکھ مسافر بڑھائے ہیں،15 ستمبر سے ٹرینیں وقت پر چلیں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے اربوں روپے کی 300 ایکڑ سے زائد زمین واگزار کرائی ہے جس کی مثال نہیں ملتی، ٹرینوں میں ٹریکنگ سسٹم لگایاہے، معذور افراد کو خصوصی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کام شروع کر دیا ہے، ستمبر کے دوسرے ہفتے وزیر اعظم ریلوے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کا افتتاح کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ بابا گرو نانک دیو جی کے جنم دن کے موقع پر سکھوں کی خصوصی ٹرین کے ساتھ مزید سات بوگیاں لگا کر اسے بابا گرونانک ٹرین کا نام دینے منصوبہ ہے، اس سے دونوں طرف کے سکھوں سے اظہار یکجہتی ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نیب کی کوئی سمری نہیں آئی لیکن ریلوے افسران ڈرے ہوئے ہیں۔ نیب قوانین میں ترمیم کا معاملہ کابینہ کے اجلاس میں زیر غور ضرور آیا ہے لیکن قوانین میں کیا ترامیم آنی ہیں اس کا علم نہیں۔انہوں نے کہا کہ چین ہمارا ازل سے دوست رہا ہے اور عمران خان 200 فیصد پرعزم ہیں کہ ایم ایل ون بنے، منصوبہ ٹینڈر کے لیے تیار ہے لیکن بیوروکریٹس کام نہیں کر رہے جس کا میں وزیر اعظم کو بھی بتا چکا ہوں۔انہوں نے کہا کہ تمام ٹی ایل اے کے لوگ کنفرم ہوں گے،جو ملتا ہے وہ فیول، تنخواہوں اور پنشن پر لگ جاتا ہے اور ہمارے پاس کچھ نہیں بچتا،ایک روپے کی خریداری نہیں کی،24مسافر اور 6فریٹ ٹرینیں چلائی ہیں،دو نئے ریک متعارف کروائیں گے،انہیں سٹینڈ بائی رکھیں گے تاکہ کسی مسئلے پر ٹرین کو منزل مقصود تک پہنچا یا جا سکے۔ میری کوشش ہے کہ

ٹاپ کی چھ سے آٹھ ٹرینوں کو اکٹھا کروں اور ان کا معیار اور ٹکٹ ایک ہی ہوگا،مجھے پی ایس ڈی پی سے پیسے مانگنا اچھا نہیں لگتا، ہم ریلوے سے کما کر اس پر لگائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کا مقدمہ بھرپور طریقے سے لڑاہے،بھارت میں یہ طاقت نہیں ہے وہ پاکستان کی سرحدوں کی طرف دیکھے کیونکہ اسے اندازہ ہے کہ اب روایتی جنگ نہیں ہوگی۔ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہوں،کشمیر ہمارے لئے زندگی اور موت ہے یہ مسئلہ نہیں چھوڑیں گے،

پرسوں مظفرآباد جاؤں گا، لال حویلی اور لال چوک کا گہرا رشتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہٹلر مودی نے لمحہ فکریہ پیدا کردیاہے،بھارتی مسلمان پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں،عمران خان نے کشمیر کا زوردار مقدمہ لڑا،کشمیر سے متعلق عمران خان کا وہی فیصلہ ہوگا جو کشمیریوں کا فیصلہ ہے، لداخ کی حساسیت سے دنیا واقف ہے، بھارت سے مذاکرات کے تمام درروازے بند ہو چکے ہیں، مودی نے بہت بلنڈر کیا اور اس نے اپنے آپ کو پھنسا لیا ہے،اس نے سیکولر ازم، اپنے آئین او رجمہوریت پر بدنما داغ لگایا ہے،

یہ اچھی بات ہے کہ امریکہ کشمیر سے متعلق اچھی رائے قائم کر رہا ہے،کشمیر کے بارے میں کوئی غلط اندازہ نہ لگائے کیونکہ وہ نہ بوسنیا ہے اور نہ فلسطین ہے۔انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا کشمیر کے ساتھ کھڑی ہے اور میڈیا نے بھی کشمیری کا مقدمہ بھرپور طریقے سے پیش کیا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پانچ سال تک حکومت کرے گا۔مریم نواز نے ساری مصیبت خود مول لی ہے اور اس نے اپنی جماعت کی سیاست کو تباہ و برباد کر دیا ہے،

ویڈیو سکینڈل انہیں مروائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف سمجھدار آدمی ہے لیکن پھنس گیا ہے،ایک طرف سیاست اور دوسری طرف خون ہے،شہبازشریف نہ سیاست بچا سکتا ہے اور نہ ہی خون بچا پائے گا۔انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ گریٹ جرنیل ہے، انہیں پینٹا گون میں سلامی دی گئی، گارڈ آف آرنر ملا،چینی صدر نے مجھے خود کہا کہ ساری زندگی سیاست کی ہے اور صرف ایک جرنیل قمر جاوید باجوہ سے ملا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ دسمبر تک معاملات حساس ہیں،ہمیں کشمیر کے معاملے پر ایک او رنیک ہو کر جدوجہد کرنا ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…