ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

گزشتہ 2 سال میں 8 لاکھ 88 ہزار پاکستانی روزگارکیلئے بیرون ملک گئے،جانتے ہیں سب سے زیادہ پاکستانیوں نے کس ملک کا انتخاب کیا؟

datetime 22  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز کو بتایاگیا ہے کہ اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن خسارے سے منافع میں آ گئی ٗ2018-19میں منافع گیارہ کرو ڑ روپے رہا ۔سینیٹر ہلال الرحمن کی زیر صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز کا اجلاس ہوا۔

جس میں بیورو آف امیگریشن حکام نے 2 سال کے دوران بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کی بریفنگ دی ۔ حکام نے بتایاکہ گزشتہ 2 سال میں 8 لاکھ 88 ہزار پاکستانی روزگار کی غرض سے بیرون ملک گئے، سب سے زیادہ متحدہ عرب امارات میں 4 لاکھ 47 ہزار پاکستانی گئے۔ بتایاگیا کہ سعودی عرب میں 1 لاکھ 94 ہزار پاکستانی روزگار کیلئے گئے،عمان میں 59 ہزار 508 پاکستانی کام کی غرض سے گئے۔ حکام کے مطابق انتقال یا معذوری کی صورت میں ان افراد یا ورثا کو معاوضہ دیا جاتا ہے، رقم انشورنس کمپنی کے ذریعے فراہم کی جاتی ہے۔ حکام نے بتایاکہ 1982 سے 2019 تک 6 ارب 30 کروڑ روپے ادا ہو چکے ہیں، اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن خسارے سے منافع میں آ گئی ۔ ایم ڈی او پی ایف نے بتایاکہ 2017 -18 کے دوران ادارے کو 60 کروڑ روپے خسارے کا سامنا تھا، 2018-19 میں ادارے کا خسارہ ختم، منافع 11 کروڑ روپے رہا۔ انہوںنے بتایاکہ توقع ہے کہ رواں مالی سالی کے اختتام پر منافع 25 کروڑ روپے تک پہنچ جائیے گا۔ بتایاگیاکہ گزشتہ سال 11 گاڑیاں نیلام کرنے سے 71 لاکھ روپے بچائے،گاڑیوں کی مرمت اور فیول کے اخراجات سے بھی خسارہ کم ہوا۔ بریفنگ کے مطابق اوورسیز فاونڈیشن کے اندرونی اخراجات میں بھی کمی لائی گئی۔ رکن کمیٹی مرزا محمد آفریدی نے کہاکہ مطلب یہ ہے کہ نئے پاکستان میں کچھ اچھا ہو رہاہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…