پی آئی اے نے انسانی ہمدردی کی عمدہ مثال قائم کردی پرواز کے عملے کے لئے تعریفی اسناد دینے کا اعلان

22  اگست‬‮  2019

راولپنڈی(این این آئی)پی آئی اے نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپنی لندن سے لاہور کی پرواز پی کے 758 کو ہنگامی طور پر ماسکو میں لینڈ کرایا۔ترجمان کے مطابق خاتون مسافر شہناز اختر اطالوی شہری کو دوران پرواز دل کے عارضے کی شکایت پیدا ہوئی۔ترجمان کے مطابق پی آئی اے

کے عملے نے شہناز اختر کوابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ترجمان کے مطابق طبیعت زیادہ خراب ہونے پر کیپٹن خالد انور نے طیارے میں موجود ڈاکٹروں سے مدد طلب کی۔ترجمان کے مطابق تینوں ڈاکٹروں کی متفقہ رائے پر کیپٹن خالد انور نے نہایت مہارت سے طیارے کو نزدیکی ایئر پورٹ ماسکو میں اتارا۔ترجمان کے مطابق کیپٹن خالد انور کے ماسکو ائیر پورٹ پر فوری اور موثر رابطے کے باعث مسافر کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ترجمان کے مطابق ماسکو میں دو گھنٹے کے وقفے کے بعد طیارہ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 15۔4 پر ماسکو سے لاہور کے لئے روانہ ہوا۔ترجمان کے مطابق ماسکو سے روانگی پر مسافر کی طبیعت سنبھلنے اور خطرے سے مکمل طور پر باہر ہونے کی اطمینان بخش اطلاعات موصول ہوئیں۔ترجمان نے بتایاکہ مسافر کے گھر والوں کو لاہور میں مطلع کر دیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق پی آئی اے کے سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک اور ڈرایکٹر فلائیٹ آپریشنز کیپٹن عزیر خان نے کیپٹن خالد انور اور پرواز کے عملے کے لئے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…