اسلام آباد (این این آئی)چیف الیکشن کمشنر دسمبر میں ریٹائر ہوجائینگے ،الیکشن کمیشن میں بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے دو ممبران پہلے ہی رئٹائرڈ ہو چکے ہیں ،چیف الیکشن کمشنر کا تقرر بروقت نہ ہوا تو الیکشن کمیشن غیر فعال ہو جائے گا ۔آئین
کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اور ممبران تقرری وزیراعظم اور قائد حذب اختلاف کے درمیان مشاورت سے ہوتی ہے ۔آئین کے مطابق حکومت چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی خالی جگہ پینتالیس دن کے اندرپر کرنے کی پابند ہے ،حکومت تاحال الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری نہیں کر سکی۔