جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل، سپریم کورٹ فیصلہ کب سنائیگی؟اعلان کردیا گیا

22  اگست‬‮  2019

اسلام آباد( آن لائن ) سپریم کورٹ جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کا فیصلہ کل جمعہ کو سنائے گی۔ عدالت نے 20 اگست کو کیس کا فیصلہ چند روز بعد سنانے کا عندیہ دیا تھا جو چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے دائر کردہ 3 مختلف درخواستوں پر سماعت کے بعد محفوظ کیا تھا۔

جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کا فیصلہ سپریم کورٹ کل جمعہ کو صبح ساڑھے 9 بجے سنائے گی۔ سپریم کورٹ میں مذکورہ کیس کی 3 سماعتیں ہوئیں، چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس عظمت سعید اور جسٹس عمر عطاء￿ بندیال بھی بینچ کا حصہ تھے۔ گذشتہ سماعت میں ایف آئی اے نے اپنی تفتیشی رپورٹ جمع کروائی تاہم وہ نامکمل تھی۔سپریم کورٹ نے مبینہ ویڈیو سکینڈل میں ملوث اسلام آباد کی احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کے باوجود اپنے پاس رکھنے پر وفاقی حکومت پر سخت برہمی کا اظہار بھی کیا تھا اور کہا کہ اس طرح اس تاثر کو تقویت مل رہی ہے کہ حکومت جج ارشد ملک جج کو تحفظ فراہم کر رہی ہے۔چیف جسٹس نے سماعت کے دوران ریمارکس دیئے تھے کہ جج کے اس کردار سے ہمارے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کتنے شرم کی بات ہے کہ جج ارشد ملک خود اس بات کا اعتراف کر رہے ہیں کہ ان کا تعلق سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے خاندان سے رہا ہے۔ بعد ازاں 3 رکنی بنچ نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے چند روز بعد سنانے کا عندیہ دیا تھا جو اب کل سنایا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…