اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف دفاعی تجزیہ کار زید حامد نے کہا ہے کہ ٹینک اور دیگر بھاری ہتھیار بھارت پنجاب کی سرحد پر پہنچا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کو پاکستانی پنجاب کے ساتھ ملحقہ سرحد پر متحرک کیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کے محاذ پربھارت کی جانب سے نیا محاذ کھولنے کا خدشہ ظاہر کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت جنگ کی مکمل تیاریاں کئے بیٹھا ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت نہ صرف لائن آف کنٹرول کے محاذ پر جنگ چھیڑنا چاہتا ہے بلکہ اب پنجاب کی ورکنگ باؤنڈری پر بھی جنگ چھیڑنے کی تیاریاں کر رہا ہے۔
دفاعی تجزیہ کار زید حامد نے کہاکہ بھارت بھاری ہتھیار پنجاب کی سرحد پر پہنچا رہا ہے اور ان ہتھیاروں میں ٹینک بھی شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ پانچ اگست کو کشمیر کی خود مختار حیثیت کو ختم کرکے بھارت نے پہلے ہی ہم پر جنگ مسلط کر دی ہے، بھارت پاکستان پر حملے اور آزاد کشمیر پر قبضے کی منصوبہ بندی کئے بیٹھا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں اس صورتحال میں نرم رویہ اختیار کرنے کے بجائے جارح حکمت عملی اپنانا چاہیے، اس سے قبل کہ ہم پر بھارت حملہ کرے ہمیں مقبوضہ کشمیر کے نہتے اور معصوم مسلمانوں کی خود ہی مدد کرنا ہو گی۔